ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2011 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٧ ''اَلحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اَقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) اِسلام کا اِقتصادی نظام سوالات و جوابات بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِےْمِ اَمَّابَعْدُ ! آپ نے دریافت کیا ہے کہ : س : اِسلام کا اِقتصادی نظام کیا ہے؟ ج : اِس کا جواب یہ ہے کہ مولانا حفظ الرحمن صاحب سیوہاروی رحمة اللہ علیہ کی تصنیف ''اِسلام کا اِقتصادی نظام'' کا مطالعہ کریں نیز اِس کے بعد لکھی گئی ایک کتاب جو مولا نا سیّد محمد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ نے لکھی ہے ''اِسلام کے سیاسی و اِقتصادی مسائل'' اُس کا بھی مطالعہ کریں دونوں کتابیں پاکستان میں طبع ہوئی ہیں زیر مطالعہ رہنی چاہئیں۔ س : حضرت شاہ ولی اللہ رحمة اللہ علیہ نے اِقتصادی نظام وضع کرتے وقت اِسلام کے کن اُصولوں کو سامنے رکھا؟ ج : شہنشاہیت اَور آمریت کی نفی۔ س : حضرت شاہ ولی اللہ کا پیش کردہ نظام آیا بالکل اِسلامی ہے؟