Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2009

اكستان

20 - 64
کا سونا چاندی یا مال و اسباب پاکستان کو دینا پڑتا ہے اور اسٹیٹ بینک اُتنے ہی نوٹ چھاپتا ہے جتنا اُس کے پاس سونا چاندی یا مال و جائید اد و تمسکات ہوں۔ اگر نوٹ اِس سے زیادہ مثلادُگنے چھاپ دے تو روپیہ کی قیمت آدھی کرنی پڑجاتی ہے۔
تو معلوم ہوا کہ نوٹ ایک سرکاری دستاویزی کا غذ ہے حوالہ اور ہنڈی کی طرح اِس کا اَصل مال جس کا یہ حوالہ ہے اسٹیٹ بینک میں ہے۔ بغرض سہولت انگریز کے چلے جانے کے بعد بھی اس طریقہ کو باقی اور جاری رکھا گیا ہے۔ سونا چاندی باہر نہیں لایا گیا۔ مقصد یہ ہے کہ اِس طرح بیت لمال میں اَصل مال محفوظ رہے اَور اِس کے حوالے سے لوگ اَصل مال کے برابر فائدہ اُٹھاتے رہیں اور اِسے اصل سونے اور چاندی کے روپیہ اور اشرفی کی طرح چلاتے رہیں عام خریدو فروخت اور بڑی سے بڑی تجارت کرتے رہیں۔ اِس لیے  یہ عام کاغذ کی طرح ہر گز نہیں ہے۔ لہٰذا اگر کوئی شخص کسی کودس کا نوٹ قرض دے کر یہ کہے کہ مجھے تم ایک ماہ بعد گیارہ روپے کا نوٹ دوگے تو یہ سود ہی ہوگا۔ 
فاضل بریلوی کا مسئلہ اور اجتہاد بالکل غلط ہے اور چونکہ نوٹ کی دُوسری عرفی رواجی حیثیت بھی ملحوظ رکھنی ضروری ہے کہ اِس سے اناج کپڑااَور ہر قسم کا سامان خریدا جاتا ہے حتی کہ سونا چاندی بھی، اِس لیے نوٹ پر نقدین یعنی سونا چاندی کا حکم بھی لگے گا اور زکوة فرض ہوگی۔ 
فاضل بریلوی کے پیرو کار بدعتی علماء اُن کی تعریفوں کے پُل باند ھتے ہیں اَور کہتے ہیں کہ اُن کا قلم محفوظ عن الخطا تھا۔ اُن سے غلطی ہوتی ہی نہ تھی۔ لیکن یہ میں نے اُن کی فقہی لغزش کی ایک مثال دی ہے۔ اُن کی اِس قسم کی لغزشیں اُن کی کتابوں میں بے حد وحساب موجود ہیں۔ اُنہوں نے اِن کو چھپانے کا یہ سہل طریقہ اختیار کیا کہ دُوسرے بڑے بڑے علماء ِ سنت پر الزام تراشی کی اَور اُمت ِ مسلمہ میں تفرقہ کا بیچ بویا اَور بر ِ صغیر کے متبعین ِ سنت علماء ِ دیوبند کو وہابی قرار دیا۔
ہوسکتا ہے کہ یہ لغزش انگریزوں کی حمایت کا نتیجہ ہو مسلمان نوٹوں پر سود حلال سمجھ کر چاندی کے سکے کے بجائے نوٹ پسند کرنے لگیں اَور انگریز ہندوستان سے بے حساب چاندی سمیٹ لے جائیں جس کی اُنہیں جنگ ِ عظیم اوّل کے بعد شدید ضرورت تھی اَور انگریزوں کی حمایت اِن کا جدّی ورثہ تھی۔ مولوی احمد رضاخاں کے پر داداحافظ کاظم علی خاں بریلوی نے انگریزی حکومت کی پولیٹکل خدمات انجام دیں (بحوالہ حیات اعلی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 بچوں کا گرا ہوا تالو دُرست کرنے کا طریقہ : 5 3
5 بخار جہنم کی جھونکار ،اِس کا علاج پانی کا استعمال : 6 3
6 ٹب باتھ ..... مفید طریقۂ علاج : 7 3
7 شہد اَور کلونجی میں شفاء ہی شفاء ہے : 7 3
8 شدید مجبوری ہو تو داغنے کاعلاج کیا جائے ورنہ نہیں : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 8 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 8 9
11 علمی مضامین 12 1
12 بُرا نہ مانیے اَور غور کیجیے 12 11
13 اہل ِسنت والجماعت حنفی 12 11
14 اِختلاف کا پس ِمنظر 13 11
15 بدعت : 14 11
16 تازہ بدعت : 16 11
17 بدعت کا نقصان : 17 11
18 آگے ......... آپ یہ پوچھیے: 17 11
19 بدعت کا ایک اَور نقصان 18 11
20 فاضل بریلوی کی فقاہت کی ایک مثال : 19 11
21 ''وہابی'' کسے کہتے ہیں ؟ : 21 11
22 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 22 1
23 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 22 22
25 فضائل و مناقب : 22 22
26 کثرت ِعبادت : 23 22
27 اَحکام ِ اسلامیہ کو بِلا چون و چراماننا 24 22
28 نزولِ آیت ِ تیمم 25 22
29 تربیت ِ اَولاد 26 1
30 صبر و تسلّی کاایک اَور مضمون : 26 29
31 حضرت اُمِ سلیم رضی اللہ عنہا کا واقعہ اَور صبر وتسلی کا مضمون 26 29
32 رمضان المبارَک کے عشرہ ٔاَخیرہ کے اَحکام 28 1
33 شب ِ قدر کی فضیلت 29 32
34 شب ِقدر کی دُعا 30 32
35 شب ِقدر کی تاریخیں 31 32
36 شب ِقدر کی تعیین نہ کرنے میں مصالح 31 32
37 رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف 32 32
38 اَلوَداعی خطاب 34 1
39 ولی'' کا مطلب : 35 38
40 کشف کی حیثیت اہل اللہ کی نظر میں 36 38
41 اصل اور معیار کیا ہے ؟ : 36 38
42 اہل اللہ اَور سیاست ..... اِلزامات و بہتان : 37 38
43 امام اعظم اَور امام ابویوسف اور سیاست : 38 38
44 سیاسی بزرگان ِدین کا درجہ عنداللہ زیادہ بڑا ہو سکتا ہے : 38 38
45 امام ابویوسف اور اللہ کادربار : 38 38
46 گورنر کوفہ حضرت سعد پر مخالفین کے الزامات اور آزادانہ غیر جانبدارانہ تحقیقات : 39 38
47 بقیہ : رمضان المبارک کے عشرہ اَخیرہ کے احکام 41 32
48 رمضان کے بعد دو اَہم کام 41 47
49 روزہ 42 1
50 قومیت و صوبا ئیت اور زبان ورنگ کے تعصب کی اصلاح 46 1
51 زبان ورَنگ کا اِختلاف اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے : 46 50
52 عصبیت ......... سوء خاتمہ کا پیش ِ خیمہ 47 50
53 زبانوں اَوررنگوں کا اِختلاف ذریعہ معرفت ِ الٰہیہ ہے 47 50
54 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم : 48 50
55 عاشقوں کی قومیت : 49 50
56 گلدستہ ٔ اَحادیث 53 1
57 مرزا کے متعلق قاضی منصور پوری کی تین پیشین گوئیاں 56 1
58 میری جستجو مدینہ 58 1
59 دینی مسائل 60 1
60 خلع کا بیان : 60 59
61 خلع اور مال کے عوض طلاق کے درمیان فرق 61 59
62 مال کے عوض طلاق کے چند مسائل : 61 59
63 اَخبار الجامعہ 62 1
64 وفیات 63 1
Flag Counter