ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2005 |
اكستان |
|
اخبارالجامعہ جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ( بقلم خالد عثمان متعلم جامعہ مدنیہ جدید ) الحمدللہ میں اورانعام اللہ ،حضرت اقدس مولانا سیّد محمود میاں صاحب کے ساتھ لاہور سے بروز پیر دِن کے بارہ بجے روانہ ہوئے ۔ دوپہر چار بجے خوشاب قاری سعید احمد صاحب کے مدرسہ میں پہنچے ،جو حضرت مولانا اسماعیل صاحب کے فرزند ہیں ۔ مدرسہ میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد عصر کی نماز ادا کی پھر خوشاب سے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوئے اورڈیرہ اسماعیل خان رات ساڑھے گیارہ بجے حاجی غلام مصطفٰے صاحب کے گھر پہنچے، وہاں عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد کھانا کھایا اوراگلے دن منگل کو دن کے دس بجے ٹانک روانہ ہوئے ،وہاں حکیم عطاء اللہ صاحب کے مطب پر گئے اور پھرجامعہ مدنیہ جدید کے طالب علم انعام اللہ کے گھر دوپہر کا کھانا کھایا اورظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد ٹانک میں مولانا قاضی حبیب اللہ صاحب (خطیب جامع مسجد بلال قضیانوالی) گئے، اُن کے گھرپر اور مسجد بلال میں کئی خواتین وحضرات نے حضرت اقدس مولانا سید محمودمیاںصاحب سے بیعت کی۔ عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد ٹانک سے واپس ڈیرہ اسماعیل خان کیلیے روانہ ہوئے ۔ پھر سخت بارش کے باوجود حاجی غلام مصطفٰے صاحب کے گھر منگل کے دن عشاء کی نماز کے وقت پہنچ گئے اوربدھ کے روز لوگ حضرت سے ملنے اورملاقات کے لیے آتے رہے اور اس سے فارغ ہونے کے بعد تین بجے ڈیرہ اسماعیل خان سے لنڈیواہ کے لیے روانہ ہوئے اورلنڈیواہ میں حاجی امان اللہ خان صاحب کے گھر رات گزاری اوررات کو مقامی مدرسہ رحمانیہ میں آدھا گھنٹہ بیان ہوا ۔اس بیان میںپورے علاقے کے علماء اورطلباء اورعوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورلوگوں نے انتہائی محبت کی، اور پھر حضرت صاحب نے مدرسہ کی ترقی کے لیے دُعا بھی فرمائی ۔ پھر جمعرات کے دن دس بجے جامعہ مدنیہ جدید کے طالب علم خالد عثمان کے گھر (ضلع کرک) روانہ ہوئے اورساڑھے گیارہ بجے مدرسہ زینت القرآن پہنچے اور وہاں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کے بعد مدرسہ زینت القرآن کے لیے اورتمام چھوٹوں بڑوں کے لیے دُعائیں فرمائیں ۔ دن کا کھانا ضلع کرک (عیسیٰ خیل ) میں حاجی شہباز خان صاحب کے گھر کھایا پھر وہاں سے دوبارہ لنڈیواہ گئے ،پھر لنڈیواہ سے شام کو پشاور کے لیے روانہ