ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2005 |
اكستان |
|
اوراگر اس سے بھی حسرت نہ جائے تو دُنیا کی حالت دیکھ کر تسلی کرلیا کریں کہ جن کے اولاد ہے وہ کس مصیبت میں گرفتار ہیں اور اِس سے بھی تسلی نہ ہو تو یہ سمجھ لیں کہ جو خدا کو منظور ہے وہی میرے واسطے خیر ہے، نہ معلوم اولاد ہوتی تو کیسی ہوتی ۔اوریہ بھی نہ کرسکیں تو کم از کم یہ تو سمجھے کہ اولاد نہ ہونے میں بیوی کی کیا خطا ہے ۔ (حقوق البیت ملحقہ حقوق الزوجین ص٣٨) انسان آدمی کا جسم کیا ہے جس پہ شیدا ہے جہاں ایک مٹی کی عمارت ایک مٹی کا مکاں خون گارا ہے اس میں اور اینٹیں ہڈیاں چند سانسوں پر کھڑا ہے یہ خیالی آسماں موت کی پُر زور آندھی جب آن ٹکرائے گی دیکھ لینا یہ عمارت ٹوٹ کر گر جائے گی درس ِ حدیث حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب( مہتمم جامعہ مدنیہ جدید) ہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کو بعد از نماز ِ عصرشام5:30 بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ)