ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2005 |
اكستان |
|
تحقیق شجرہ چشتیہ نظامیہ گیسو دراز یہ قدوسیہ حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہی قدس سرہ (متوفٰی ٩٤٤ھ) ( از قلم : حضرت سیّد نفیس الحسینی شاہ صاحب دامت برکاتہم ) حضرت سیّد نفیس الحسینی شاہ صاحب مدظلہم نے شجرۂ طریقت چشتیہ نظامیہ گیسو دراز یہ قدوسیہ کی نہایت عرق ریزی سے تحقیق فرمائی ہے ۔حضرت شاہ صاحب مدظلہم کی اس تحقیق سے پہلے اِس شجرہ کے بارے میں غلط فہمی پائی جاتی تھی کہ حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہی کو ایک واسطہ سے حضرت شیخ ابن حکیم اودِھی کا خلیفہ سمجھا جاتا تھا اورحضرت شیخ ابن حکیم اودِھی کو بھی ایک واسطہ سے حضرت خواجہ سیّد محمد گیسو دراز کا خلیفہ سمجھا جاتا تھا ۔ حضرت شاہ صاحب مدظلہم کی تحقیق سے یہ شجرہ بایں طور واضح ہو ا کہ حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہی کو براہِ راست حضرت شیخ ابن حکیم اودِھی سے سلسلہ نظامیہ گیسو درازیہ میں اجازت حاصل ہے اورحضرت شیخ ابن حکیم اودھی کو ایک نہیں بلکہ دو واسطوں سے حضرت خواجہ سیّد محمد گیسودراز سے اجازت حاصل ہے ۔ حضرت شاہ صاحب مدظلہم کی یہ تحقیق نذرِ قارئین ہے۔(ادارہ) شیوخ : (١) شیخ محمد ردولوی بن شیخ احمد عارف بن شیخ احمد عبدالحق ردولوی رحمہم اللہ تعالیٰ (٢) شیخ الاسلام شیخ درویش محمد بن قاسم اودِہی رحمة اللہ علیہ (٣) شیخ الاسلام حضرت بندگی میاں شیخ بن حکیم اودِہی رحمة اللہ علیہ حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہی رحمة اللہ علیہ آپ کا سلسلہ طریقت شیخ رُکن الدین (صاحبزادہ حضرت شیخ ) اورشیخ جلال الدین تھانیسری سے جاری ہے۔ حضرت مجدد الف ِثانی اوربزرگان دیوبند اِسی سلسلہ عالیہ سے وابستہ ہیں ، رحمہم اللہ تعالیٰ ۔ مفصل حالات اعجازُ الحق قدوسی کی تالیف ''شیخ عبدالقدوس گنگوہی اوراُن کی تعلیمات ''میں ملاحظہ فرمائیں ۔