ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2005 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) استغفار کا تعلق دل سے ہے ۔ ہر کوئی اللہ کا محتاج ہے انبیاء کرام علیہم السلام بھی استغفار کرتے تھے تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤٦ سائیڈبی ( ١٩٨٥۔٥ ۔ ٣) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیر خلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! آقائے نامدار ۖ نے ہمیں نیکیوں کے راستے بتلائے ، اللہ تعالیٰ کی رحمت کے حصول کے طریقے بتلائے ، گناہوں کی معافی کن الفاظ سے ہو اور کون سے کلمات کہے جائیں گناہ کی معافی کے لیے، وہ کلمات بھی تلقین فرمائے۔ یہ جو شعبان کی ١٤، ١٥ کی درمیانی شب ہے اوراسی طرح اوراوقات ہیں وہ اوقات بتلائے کہ یہ وقت ہے ۔ ایسے ہی مقامات بتلائے کہ فلاں فلاں مقامات ایسے ہیں جہاں دُعا قبول ہوتی ہے۔ سرورِ کائنات علیہ الصلٰوة والسلام نے استغفار کی فضیلت میں ارشاد فرمایا کہ وَاللّٰہِ انِّیْ لَاَسْتَغْفِرُاللّٰہَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ فِی الْیَوْمِ اَکْثَرَ مِنْ سَبْعِیْنَ مَرَّةً ١ خدا کی قسم میں اللہ تعالیٰ سے استغفار اورتوبہ دن میں ستر سے بھی زیادہ مرتبہ کرتا ہوں۔ خود اپنا عمل ارشاد فرمایا ۔ ١ مشکٰوة شریف ص ٢٠٣ ج ١