Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2005

اكستان

34 - 64
حضرت ابوالفضل شیخ علائو الدین اودِھی رحمة اللہ علیہ  :
	آپ کی بیعت وارادت حضرت خواجہ سیّد محمد گیسو دراز رحمة اللہ علیہ سے تھی ، حضرت خواجہ صاحب کے حلقۂ ارادت میں علائو الدین نام کے دو شخص تھے، ایک مولانا علائو الدین گوالیری، دوسرے شیخ علائو الدین اودھی۔ ''تاریخ حبیبی وتذکرۂ مرشدی '' کے مؤلف مولانا عبدالعزیز واعظی نے اپنی تالیف میں علائو الدین اودھی کا دوجگہ تذکرہ کیا ہے ۔حضرت گیسو دراز کی وفات (٨٢٥ھ) کے بعد حضرت مخدوم زادہ خرد سیّد محمد اصغر حسینی کے زمانۂ شیو خت (٨٢٥ھ تا ٨٢٨ھ) میں ایک بار حلقۂ تلقین ذکر ہوا، جس میں قاضی برہان الدین (برینڈہ کے نائب حاکم شرع ) مولانا اسماعیل جو میاں عبداللہ (بن شاہ ابوالمعالی وخلیفہ خواجہ گیسو دراز) کے خلیفہ ہو چکے تھے۔تیسرے شخص حاکم شرع قصبہ نیوسہ تھے۔ چوتھے مولانا علائوالدین جو ہندوستانی تھے اور بعد میں حج بھی کر آئے تھے، موجود تھے (تاریخ حبیبی  ص ١١٥) 
	مولانا عبدالعزیز واعظی نے ایک دوسرے مقام پر شیخ علائو الدین اودھی   کا ذکر حضرت شاہ ید اللہ حسینی  خلیفہ ونبیرہ حضرت سیّد محمد گیسو دراز  کے خلفاء مجاز کی فہرست میں کیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شیخ علائو الدین اودھی نے کچھ تربیت حضرت گیسو دراز سے اوراس کے بعد حضرت مخدوم زادہ خرد سیّد محمد اصغر حسینی  سے پائی ،پھر اِن کی وفات کے بعد ان کے فرزند ِعزیز سیّد شاہ یداللہ حُسینی  کے حلقۂ تربیت میں آگئے اورمنصب ِخلافت سے نوازے گئے ۔ تاریخ حبیبی سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ انہیں حضرت مخدوم زادہ خرد سے بھی اجازت تھی ۔ لکھتے ہیں کہ ایک موقع پر حضرت خواجہ صاحب نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ میرے بعد محمد اصغر جس کسی کو اجازت دیں اُسے میری طرف سے بھی مجاز سمجھا جائے (تاریخ حبیبی  ص١٢٣)۔
 سیّد السادات حضرت خواجہ سیّد محمدگیسو دراز    :
	لطائف ِ قدوسی میں لکھا ہے  : 
 ''مولانا شیخ علائوالدین اودھی را اجازت از پیر خود سیّد السادات سیّد محمدگیسو دراز بود ''۔ (لطائف قدوسی قلمی ورق ٤٤)
''مولانا شیخ علائو الدین اودھی  کو اپنے شیخ سید السادات سید محمد گیسو دراز سے اجازت حاصل تھی ''۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 استغفار کا مطلب : 6 3
5 نبی علیہ السلام کی استغفار کا مطلب 6 3
6 رحمت کے اثرات : 6 3
7 ہر کوئی اللہ کا محتاج ہے : 6 3
8 استغفار کی ایک اوروجہ : 7 3
9 کوئی گناہوں سے بچا ہوا نہیں : 8 3
10 استغفار کا طریقہ : 8 3
11 استغفار کا تعلق دل سے ہے : 8 3
12 قرآن پاک کا کلامِ الٰہی ہونایہ اللہ کی صفت ہے اور مخلوق نہیں ہے 9 1
13 ''قرآن کو مخلوق سمجھنے کی غلطی'' 13 12
14 احمد بن نصرابن مالک ابن الہیثم الخزاعی : 14 12
15 '' خدا کی راہ میں قربانیوں کی قبولیت اور قدرتی طورپر اصلاحِ حال کی ابتداء 15 12
16 منٰی اورمزدلفہ کا مکہ مکرمہ کے ساتھ تعلق اور اُن کا حکم 17 1
17 منٰی اور مزدلفہ کا مکہ مکرمہ کے ساتھ تعلق : 17 16
18 منٰی اورمزدلفہ کی موجودہ کیفیت : 18 16
19 کیا منٰی اورمزدلفہ مکہ مکرمہ شہر میں داخل ہیں؟ : 18 16
20 کیا منٰی اورمزدلفہ کو مکہ مکرمہ کے فناء میں شمار کرسکتے ہیں؟ : 19 16
21 شہر کے لیے خود فناء کا ہونا ضروری نہیں 21 16
22 پہلی دلیل : 21 16
23 دوسری دلیل : 22 16
24 تیسری دلیل : 22 16
25 منٰی اورمزدلفہ کا حکم : 23 16
26 ایک نکتہ : 23 16
27 اظہار ِممنونیت : 27 16
28 نبوی لیل ونہار 28 1
29 آنحضرت ۖ کا ذوقِ سلیم لباس میں : 28 28
30 آنحضرت ۖ کا عمامہ : 29 28
31 آنحضرت ۖ کی ٹوپی : 29 28
32 آنحضرت ۖ کا جوتا : 30 28
33 تحقیق شجرہ چشتیہ نظامیہ گیسو دراز یہ قدوسیہ 31 1
34 حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہی رحمة اللہ علیہ 31 33
35 شیخ الاسلام حضرت میاں شیخ بن حکیم اودِھی رحمة اللہ علیہ : 32 33
36 حضرت شیخ صدرالدین اودھی رحمة اللہ علیہ : 33 33
37 حضرت ابوالفضل شیخ علائو الدین اودِھی رحمة اللہ علیہ : 34 33
38 سیّد السادات حضرت خواجہ سیّد محمدگیسو دراز : 34 33
39 شجرہ طریقت چشتیہ نظامیہ گیسو دراز یہ قدوسیہ 35 33
40 حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب سیتاپوری قدس سرہ 36 1
41 گلدستہ ٔ احادیث 38 1
42 دوخصلتیں 38 41
43 د و نعمتیں 38 41
44 دوموجبِ لعنت چیزیں 39 41
45 اولاد کی اہمیت اوراُس کے فضائل 40 1
46 حضور ۖ کی اولاد سے محبت : 40 45
47 اولاد کی محبت کیوں پید ا کی گئی ؟ 41 45
48 اولاد کی تمنّا : 41 45
49 اگر اولاد ذخیرۂ آخرت ہو تو بہت بڑی نعمت ہے : 42 45
50 بعض اولاد وبالِ جان اورعذاب کا ذریعہ ہوتی ہے : 43 45
51 جن کے صرف لڑکیاں ہی لڑکیاں ہوں اُ ن کی تسلی کے لیے ضروری مضمون 44 45
52 اولاد کے پس ِپُشت مصیبتیں اور پریشانیاں : 44 45
53 اولاد کی وجہ سے ہزاروں فکریں اور جھمیلے : 45 45
54 جن کے اولاد نہ ہوتی ہو ،اُن کی تسلی کے لیے عجیب مضمون : 46 45
55 انسان 47 1
56 دُعائوں کے فضائل وترغیب میں رسول ۖ کے ارشادات 48 1
57 دُعا نجات اورفراوانی رزق کا باعث ہے : 48 56
58 دُعا کا چھوڑدینا گناہ ہے : 48 56
59 عاجز کون؟ : 48 56
60 تارکِ دُعا پر خدا کی ناراضگی : 48 56
61 دُعا ہی باعث ِنجات ہے : 48 56
62 مدد کے دروازے کھلیں گے : 49 56
63 دُعا کی توفیق قبولیت کی علامت ہے : 49 56
64 دُعاء عبادت ہے : 49 56
65 دُعا ء کرنے والے کے ساتھ خدا کی معیت : 49 56
66 اللہ تعالیٰ کو دُعاء پسند ہے : 49 56
67 امام فخر الدین راز ی رحمہ اللہ 50 1
68 دینی مسائل 55 1
69 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 55 68
70 مریض کا قبلہ رُخ ہونے پر قادر نہ ہونا : 55 68
71 مریض کے بچھونے (بستر) کا نجس ہونا : 55 68
72 جنون ، بے ہوشی اورنشہ کی حالت میں نماز کے مسائل : 55 68
73 متفرق مسائل : 57 68
74 ایک دلچسپ تفریحی مظاہرہ 59 1
75 اخبارالجامعہ 62 1
Flag Counter