ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2005 |
اكستان |
|
ایک دلچسپ تفریحی مظاہرہ ( بقلم عمر فاروق متعلم جامعہ مدنیہ جدید ،درجہ سابعہ) بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم جامعہ مدنیہ جدیدمیں عصر کی نماز کے بعد طلباء کرام جو ڈو کراٹے اورمختلف جسمانی ورزشیں کرتے ہیں ۔گزشتہ ماہ کی ١٨تاریخ کو طلباء نے باقاعدہ جسمانی کرتبوں کا مظاہرہ کیا ،اس موقع پر اساتذہ کرام اورطلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ،مظاہرہ کی تفصیل نذرِ قارئین ہے۔ مسلم شریف کی روایت ہے کہ'' حضوراکرم ۖ نے ارشاد فرمایا : طاقتور زیادہ بہتر اورزیادہ محبوب ہے اللہ کے نزدیک کمزور مسلمان سے اور ہر ایک میں بھلائی ہے اور اس چیز کی حرص کرو جوتمہیں (دینی )نفع پہنچائے اوراللہ سے مدد مانگو اورکم ہمتی نہ دکھائو'' (مسلم ۔ابن ماجہ ۔مسند احمد) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ''حضور اکرم ۖ اپنی دُعا میں فرمایا کرتے تھے ۔اے میرے پروردگار !میںآپ کی پناہ میں آتاہوں کم ہمتی اورسستی سے اورآپ کی پناہ میںآتا ہوں بزدلی اورزیادہ بڑھاپے سے اورآپ کی پناہ میں آتا ہوںعذاب ِقبر سے اورزندگی اورموت کے فتنہ سے ''۔ (بخاری ۔مسلم) اسلام نے رُوحانی ریاضت کے ساتھ ساتھ جسمانی ریاضت کی بھی تعلیم دی ہے ۔حضوراکرم ۖ کا دوڑلگانا ، تیراندازی کے مقابلوں میں شرکت کرنا ،گھڑ سواری فرمانا اورکُشتی کرنا ثابت ہے۔ حضرت عمرفاروق اُچھل کر گھوڑے پر سوار ہوتے تھے ۔حضرت شاہ اسماعیل شہید دریا میں اُلٹی یعنی پانی کی مخالف سمت تیراکی کرتے تھے ۔ علماء دیوبند میں ایسے بزرگ بھی گزرے ہیں جو قوت برداشت بڑھانے کے لیے جھلسادینے والی تیز دھوپ میں مسجد کے گرم فرش پر چہل قدمی کرتے تھے۔ اسلاف کی انہی روایات اوراسلام کی نامور شخصیات کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے جامعہ مدنیہ جدید کی ایک مستعد جماعت نے (جس میں 300طلبا ء کرام تھے) اپنے عصر کے بعد کے وقت کو جو کہ مدارس میں چھٹی کا وقت ہے جسمانی ورزش میں صرف کیا اوران کی رہنمائی جماعت ثالثہ کے بھائی محمد اسماعیل نے کی۔ بھائی اسماعیل خود بھی بلیک بیلٹ (Black Belt)ہیں اور کراچی سے گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں اوردوسرے رہنما ماسٹر انسٹرکٹر (Instructer) بھائی عبدالرئوف صاحب تھے جن کی