ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2005 |
¾اكستان Ù |
|
ہوئے اور رات کے بارہ بجے پہنچے اور جمعہ کے دن حیات آباد فیز فورمیں جمعہ کی نماز سے پہلے جامع مسجد ''تکبیر'' میں بیان فرمایا جوانتہائی ایمانی اور اثر کرنے والا بیان تھا ۔جمعہ کی نماز کے بعد ہم جامعہ عثمانیہ میں حضرت مولانا مفتی غلام الرحمن صاحب کے پاس گئے اور ساتھ ہی جامعہ عثمانیہ کی شاخ کا ماڈل بھی دکھایا گیا ۔ جامعہ عثمانیہ کی لائبریری ، دفتر مالیات ،اُوپر کی منزلیں اورکمپیوٹر لیب بھی دیکھا اور قریب میں واقع مدرسة البنات بھی دیکھا اوردونوں مدرسہ کی ساری ترتیب بتلائی گئی۔ پھر جامعہ عثمانیہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال بھی گئے ،وہاں پر حضرت اقدس پیر خلیفہ غلام رسول صاحب مدظلہ کی تیمارداری کے لیے تشریف گئے ۔ مصافحہ کے بعد حضرت اقدس نے خوب دُعائیں کیں۔ پھر نماز مغرب سے پہلے حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالدیان صاحب مدظلہ کی تیمارداری اورملاقات کی غرض سے اُن کے گھر تشریف گئے جو حضرت مولانامجاہد خان صاحب مدظلہ کے بھائی ہیں ۔ بھائی خالد صاحب کی رہائش گاہ پربعد نماز ِعشاء محترم ڈاکٹر ارشد تقویم صاحب کاکا خیل ملاقات کے لیے تشریف لائے۔رات بھائی خالد صاحب کے ہاں گزاری ۔پھر ہفتہ کے دن تقریباً 11:30 بجے نوشہرہ روانہ ہوئے۔وہاں ایک عزیز مرحوم سردارُ الوہاب صاحب کی وفات پر اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی، پھر نوشہرہ سے 12:15بجے اسلام آباد روانہ ہوئے اور اسلام آباد میں مولانا عبداللہ صاحب کاکاخیل کے گھر تقریباً 4:30بجے پہنچے، وہاں دن کا کھانا کھایا ،عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد اسلام آباد سے واپس لاہور کی طرف روانہ ہوئے اوررات کے 12:00بجے بخیریت لاہور پہنچے۔ بہت برکت والا سفر تھا، اللہ تعالیٰ ہمیشہ دین کی عالیشان محنت اوراپنے اکابر بزرگ اوراساتذہ کی عزت واحترام کی توفیق عطا فرمائے۔ ٣مئی کو حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب جناب سیّد مشکور احمدصاحب گیلانی کی ہمشیرہ صاحبہ کی تعزیت کے لیے سیالکوٹ تشریف لے گئے۔ مرحومہ نوراحمد صاحب گیلانی کی پھوپھی ہوتی تھیں ۔ ٩مئی کو بعد مغرب جناب محمد اعظم پاشا صاحب کی برمنگھم انگلینڈ سے تشریف آوری ہوئی ،حضرت مہتمم صاحب سے جامعہ مدنیہ جدید کے احوال پر گفتگوہوئی اور کچھ دیر قیام کے بعد واپس تشریف لے گئے ۔ ١٣مئی کو عصرکے وقت بوٹسوانا افریقہ سے جناب محمد علی صاحب شمسی اوراُن کے بھائی جناب محمد یوسف صاحب شمسی تشریف لائے،حضرت مہتمم صاحب سے مختلف اُمور پر گفتگو ہوئی ،بعدازاں واپس تشریف لے گئے ۔ ١٧مئی کو جامعہ مدنیہ جدید کی چہار دیواری مکمل ہوئی ،والحمد للہ۔ اس چہار دیواری کا آغاز ٢٤نومبر