ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2004 |
اكستان |
|
ہے ،شروع میں حضرت مفتی صاحب کی مختصر سوانح بھی درج کی گئی ہے۔ ٭ نام کتاب : سوانح مجاہد ملت حضرت مولانا غلام غوث ہزاروی تالیف : مولانا عبدالقیوم حقانی صفحات : ٢٢٧ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : القاسم اکیڈمی، جامعہ ابوہریرہ ، خالق آباد، نوشہرہ قیمت : /٩٠روپے مولانا عبدالقیوم حقانی زید مجدھم کے قلم سے بہت سے اکابر کی سوانح حیات رقم ہو چکی ہیں، زیرتبصرہ کتاب میں مولانا نے مجاہد ملت حضرت مولاناغلام غوث ہزاروی کے حالات ِزندگی ذکر فرمائے ہیں ۔موصوف نے اپنی کتاب کود س ابواب میں تقسیم کرکے مختلف عنوانات کے تحت مجاہد ِملت کے تفصیلی حالات درج کیے ہیں ۔حضرت ہزاروی کی زندگی سعی پیہم اور جوشِ عمل سے عبارت رہی ہے اس لیے اُن کے حالات پڑھ کر زندگی میں تازگی جوش اور ولولہ پیدا ہوتا ہے ،دامنِ اکابر سے وابستہ حضرات کے لیے موجودہ دور میں اس قسم کے سوانح حیات کا پڑھنا نہایت ہی کار آمد اور مفید ہے۔ ٭ نام کتاب : ماہنامہ نور علیٰ نور(قرآن کریم نمبر، حصہ اول ) ترتیب و تدوین : مولانا عبدالرشید انصاری صفحات : ٣٧٢ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : مولانا عبدالرشید انصاری، مسجد عائشہ صدیقہ سیکٹر 11-B،نارتھ کراچی زیرِ تبصرہ کتاب کراچی سے شائع ہونے والے جریدہ ماہنامہ نور علیٰ نور کا خصوصی شمارہ ہے جو قرآن کریم نمبر حصہ اول کے طورپر پیش کیا گیا ہے ۔ اس شمارہ میں قرآنی تعلیمات سے متعلق بڑے بڑے اساطینِ علم وفضل کے مضامین کو شائع کیا گیا ہے ۔کمپیوٹر کتابت اورکاغذ وطباعت عمدہ ہیں ۔عوام الناس کے لیے مفید اور معلوماتی کتاب ہے۔ ٭