ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2004 |
اكستان |
|
درس حديث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب رحمہ اللہ کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہ نامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) تکالیف اُٹھانیوالوں اور قربانیاں دینے والوں کا درجہ نبی علیہ السلام نے بڑا رکھا ہے اللہ تعالیٰ کے محبوب کی ناراضی خدا کی ناراضی ہوتی ہے ایرانی قیادت کا اپنے انقلابیوں سے سلوک تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤٣ سائیڈبی /٨٥۔١۔٢٥ الحمد للّٰہ رب العالمین والصلوة والسلام علی خیرخلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحا بہ اجمعین اما بعد ! آقائے نامدار ۖ نے اُن حضرات کو کہ جنھوں نے اسلام کے لیے قربانیاں دی تھیں مقرب رکھا ہے اور اُن کا درجہ ہمیشہ بلند شمار کیا ہے۔ حضرت صہیب ، حضرت بلال ، ان حضرات نے تکالیف اُٹھائی تھیں ،حضرت عمار بن یاسر بھی اُنہی لوگوں میں ہیں جنھوں نے یہ تکلیفیں اُٹھائیں ۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بھی جن کی عمر بہت بڑی تھی ١ اُنھوں نے بہت طویل عرصہ اسلام کی تلاش میں تکالیف اُٹھائیں تھیں ۔اِن سب کا درجہ بڑا اور بلند رکھا ہے رسول اللہ ۖ نے ، تو قاعدہ یہی ہوا کہ جو لوگ قربانیاں دیتے رہے ہیں اسلام کی خاطر اُن کو اسلام نے عظمت کی نظر سے دیکھا ہے اور آگے تلقین کی ہے کہ اِن کو عظمت کی نظر سے دیکھا جائے ۔ویسے دُنیا میں قاعدہ یہ ہے جو کہ مُسلّمات میں سے ہے کہ جو لوگ انقلاب لائیں حکومت وہی چلاتے ہیں لیکن انقلاب لانے والے دوطرح کے ہوتے ہیں ۔ انقلاب لانے والوںکی پہلی قسم : آج کے دور میں کیونکہ دینی علم نہیں دینی ذہن نہیں اس واسطہ ایسی خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں کہ جن کا حل مشکل ١ ڈھائی سو برس عمر پائی : مرتب