ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2004 |
اكستان |
|
قائداعظم سے لندن ائر پو رٹ پر ایک بار ''وینا '' ملی تو قائداعظم نے بات کرنے سے انکار کر دیا اور چلتے چلتے کہا کہ میرا وقت میری اولاد کے لیے ہے اور میری اولاد میری قوم ہے۔ مسز واڈیا وقت ضائع نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ شہر یارخاں نے کس کے مشورے یا کس کی خو شنودی حاصل کرنے کے لیے واڈیا فیملی کو اتنے تپاک سے دعوت دی ۔ مسلم لیگ وزیراعظم جمالی اور چودھری شجاعت حسین سے مطالبہ کرتی ہے کہ ''معاملے'' کی تحقیق کرائی جائے کیونکہ سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ یہ واقعہ قائداعظم کی مسلم لیگ کے دورِاقتدار میں پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ وینا واڈیا قائداعظم اور محترمہ فاطمہ جناح کی وفات پر پاکستان نہیں آئی تھیں نہ ہی قائداعظم کے ورثہ کی حق دارتھیں ہم وینا واڈیا کو پاکستان بلانے کے فیصلہ کی مذمت کرتے ہیں۔ (روز نامہ نوائے وقت لاہور ٢٦مارچ ٢٠٠٤ئ) ٭89سالہ جاپانی بڑھیا کو3سال قید ٹوکیو( اے پی پی / اے پی) ایک غیر معمولی سخت فیصلہ دیتے ہوئے ایک جاپانی عدالت نے ٨٩ سالہ بڑھیا کو دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ٣سال قید سنائی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ عمر کے باوجود بڑھیا عادی مجرم ہے ،بڑھیا کو پہلے چار مرتبہ سزا ہوچکی ہے ۔جج نے بڑھیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے یہ تمہاری آخری سزاہوگی جب تم رہا ہو تو برائے مہربانی ایمانداری کی زندگی بسر کرنا ۔حالیہ مقدمہ میں بڑھیا نے اپنے ٥ دوستوں سے ٣کروڑ ٩٠ لاکھ ین کا فراڈ کیا تھا۔ (روز نامہ نوائے وقت لاہور ٢٦مارچ ٢٠٠٤ئ) ٭ وشوا ہندو پریشد نے دینی مدارس پر پابندی کامطالبہ کردیا گوہاٹی (ثناء نیوز) وشواہندو پریشد کے سیکرٹری جنرل پروین توگڑیا نے گزشتہ روز یہ بیان کرتے ہوئے کہ دینی مدرسوں میں عسکریت پسند تیا رہو ہے ہیں ،مطالبہ کیا کہ اِن مدارس پر فوری طورپر پابندی لگائی جائے۔ یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروین توگڑیا نے کہا کہ حالیہ برسوں میں مدرسے اس بات پر فخر کر رہے ہیں کہ وہ اسلامی بنیاد پسند تیار کر رہے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک بات ہے اس لیے ان مدارس پر امتناع عائد کیا جانا چاہیے۔ آسام میں کانگریس کی حکومت اور مرکز کی این ڈی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تارکینِ وطن سے متعلق متنازعہ قانون کو منسوخ کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا ۔ یہ قانون برخواست کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے مداخلت کاروں کو