Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2004

اكستان

31 - 65
	انسان بہیمیت اور ملکیت کا مجموعہ ہے ، بہیمیت تین صفات کو پیدا کرتی ہے : (١) جوشِ نفس یعنی خواہشات (٢) قہرِ و غضب (٣) تکبر وپندار ۔ یہ تینوں اگر ملکیت کے تابع ہوجاتے ہیں تو تین کمالات بالترتیب پیدا ہو جاتے ہیں۔جوش ِ نفس تابع ملکیت ہو کر عفت ،پاکدامنی و قناعت اور پرہیز گاری میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔ قہرو غضب ، شجاعت میں بدل جاتے ہیں ۔تکبرو پندار تواضع کی صورت اختیار کر لیتا ہے اور انسانیت کمال کو پہنچ جاتی ہے۔
	ملکیت کے تابع ہونے کا مفہوم یہ ہے کہ یہ تینوں بہیمی طاقتیں رضائے الٰہی کے ماتحت آجاتی ہیں ۔خواہشِ نفس محل رضاء الٰہی میں استعمال ہوتی ہے مثلاًنکاح ۔اور جہاں اللہ کی رضاء نہ ہو بلکہ غضب ہو وہاں استعمال نہیں ہوتی مثلاً زنا وغیرہ،اسی طرح خواہش حلال کھانے اور کمانے میں استعمال ہوتی ہے ،حرام کھانے اور حرام کمانے مثلاً سُود، ظلم، غضب،چوری ،رشوت اور دھوکہ وغیرہ میں استعمال نہیں ہوتی۔
	قہروغضب ،حفاظتِ خود اختیاری یا حفاظتِ حقوق مظلومین وحفاظت حقوقِ الہیہ میں استعمال ہوتاہے ،اور اس کے خلاف مثلاً انسانوں پر ظلم اور ناحق میں استعمال نہیں ہوتا ،یہی بہادری و شجاعت کہلاتی ہے، باقی درندگی ہے۔
	ملکیت کا اثر تقوٰی خشیتہ اللہ اور خوفِ آخرت ہے جس سے محاسبۂ نفس ، علم ومعرفت وغیرہ پیدا ہوتے ہیں کہ یہ اوصاف انسان ہی کے مخصوص کمالات ہیں۔ ان کمالاتِ چہار گانہ کے تحت ہم سیرتِ نبویہ پر بحث کرتے ہیں۔ 
(١)  عفت و قناعت  :
	یہ دو وصف حضور علیہ السلام کے ایسے ہیں کہ دوست دُشمن اقراری ہیں کہ آپ نے بچپن سے جوانی اور جوانی سے ادھیڑ عمر تک یعنی قریباً ٥٣سال کی زندگی اپنے دُشمنوں یعنی کفار مکہ اور قریش میں گزاری ،جہاں نہ کوئی حکومت موجود تھی نہ قانون اور پورا ماحول سیاہ کارانہ تھا اور اس کوعیب بھی نہ سمجھا جاتا تھا۔زنا ،شراب اور سُود خواری عام تھی ،اِن ہی لوگوں میں رہ کر آپ کو خلعتِ نبوت سے نوازا گیا اور پوری سوسائٹی دُشمن بن گئی اور آپ کے قتل کے در پئے ہوگئے لیکن ان دُشمنوں کی زبان سے بھی ایک لفظ آپ کی ذات کے متعلق نہ نکل سکا جو آپ کی پاکدامنی ،عفت، قناعت اور امانت کے خلاف ہو بلکہ آپ کو اپنے جھگڑوں کا حَکَم ْمان کر آپ سے فیصلہ کراتے تھے اور ''امین '' کے لقب سے مشہور تھے یعنی آپ وہ ذات ہیں کہ آپ سے ہرکسی کی جان ، مال اور عزت باامن اور محفوظ ہے، بلکہ بعد ا ز ہجرت ا پ کے اُس وقت کے بدترین دُشمن ابوسفیان سے ہر کلیس شاہِ رُوم نے پوچھا  : ھل کنتم تتہمونہ بالکذب قبل ان یقول ما قال کیا تم اُن پر جھوٹ کا گمان و تہمت کا خیال کرتے رہے ہو دعوٰیٔ نبوت سے پہلے۔ قال لا جواباً ابوسفیان نے کہا کہ ''نہیں''۔آپ کی کفار میں بھی سچائی کی اس شہرت کو قرآن نے ان الفاظ میں بیان کیا۔ اور کفار نے جو قرآن کے دُشمن تھے ،سُن کر اس کا انکار نہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
94 اس شمارے میں 3 1
95 حرف ٓغاز 4 1
96 درس حديث 6 1
97 .تکالیف اُٹھانیوالوں اور قربانیاں دینے والوں کا درجہ نبی علیہ السلام نے بڑا رکھا ہے 6 96
98 انقلاب لانے والوںکی پہلی قسم : 6 96
99 ایرانی قیادت کی'' پاسداران ''کے بارے میں سوچ : 7 96
100 یہی کچھ بنگلہ دیش میں ہوا : 7 96
101 انقلاب لانے والوں کی دوسری قسم : 7 96
102 قربانیاں دینے والوں کے جذبات کا خیال : 8 96
103 نبی علیہ السلام کی تربیت کا اثر : 8 96
104 اللہ کے محبوب کی ناراضی اللہ کی ناراضی ہوتی ہے : 9 96
105 صحابہ کرام پر زبان درازی سے بچنا چاہیے : 9 96
106 ماہ ربیع الاول اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 10 1
107 نعت النبی ۖ 13 1
108 وفیات 14 1
109 خانوادۂ بانی ٔ جامعہ کو حادثہ 14 108
110 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 15 1
111 میاں جی کریم بخش : 18 110
112 خلوت پسندی : 19 110
113 مسجد چھتہ : 19 110
114 ریاضت : 20 110
115 ماہِ صفر........... احادیث مبارکہ کی روشنی میں 22 1
116 ماہِ صفر کی وجہ تسمیہ : 22 115
117 ماہِ صفر کی فضیلت : 22 115
118 ماہِ صفر احادیث ِمبارکہ کی روشنی میں : 22 115
119 ماہِ صفر کے متعلق عوام الناس کے خیالات : 23 115
120 ماہِ صفر سے متعلق ایک روایت کی وضا حت : 25 115
121 ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 26 115
122 آخری چہار شنبہ 27 115
123 رحمت دو عالم ۖ کے مرض الوفات کے آغاز کا دن : 27 122
124 قطبِ عالم حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمة اللہ علیہ کا فتوٰی : 28 115
125 بریلوی مکتبۂ فکر کے اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان کا فتوٰی : 28 115
126 بریلوی مکتبۂ فکر کے ایک دوسرے عالم دین مولانا امجد علی تحریر فرماتے ہیں : 28 115
127 سیرة نبوی اور مستشرقین 29 1
128 (1) تاریخی تعارف : 29 127
129 احادیث : 30 127
130 صحابہ : 30 127
131 (2) ذاتی کردار : 30 127
132 (١) عفت و قناعت : 31 127
133 (٢) تعددِ ازدواج : 32 127
134 (i) قانون تعددِ نکاح پر اعتراض : 32 127
135 نقلی دلائل : 32 127
136 عقلی دلائل : 33 127
137 تعددِ زوجات میں پیغمبرعلیہ السلام کی نیت پر اعتراض اور اُس کا جواب : 35 127
138 جدید دشمنوں کا اقرار : 37 127
139 قدیم دُشمنوں کا اقرار : 37 127
140 واقعات ِ تاریخ : 38 127
141 اَمَرْ بِالْمَعْرُوفْ وَنَہِیْ عَنِ الْمُنْکَرْ 39 1
142 دینی مسائل 46 1
143 لباس سے متعلق : 46 142
144 جاندار کی تصویر سے متعلق : 47 142
145 قلبی تشویش سے متعلق : 47 142
146 قرأت سے متعلق : 48 142
147 جگہ سے متعلق : 48 142
148 بلاضرورت عمل ِقلیل کرنے سے متعلق : 49 142
149 کفار کے ساتھ تشبہ سے متعلق : 50 142
150 جماعت کے تقاضے کے خلاف کرنا : 50 142
151 حاصل مطالعہ 51 1
152 حضرت حسن بصری اورفَرَزْدَقْ کا واقعہ : 51 151
153 حدیث شریف کے ساتھ تمسخر کا انجام : 52 151
154 بقیہ : سیرة نبوی اور مستشرقین 54 127
155 تقريظ وتنقيد 55 1
156 عالمی خبریں 60 1
157 دنیا بھی برباد اورآخرت بھی ،دنیا ساری بھی مل جائے تو حقیر ہے 60 156
158 خدا گنجے کو ناخن نہ دے 60 156
159 آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا 61 156
160 بلاتبصرہ 61 156
161 ٭89سالہ جاپانی بڑھیا کو3سال قید 62 156
162 وشوا ہندو پریشد نے دینی مدارس پر پابندی کامطالبہ کردیا 62 156
163 ختنوں سے ایڈز کے خطرات 6 گنا کم ہو جاتے ہیں 63 156
164 پسماندہ ذہنیت 63 156
165 اخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter