ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2004 |
اكستان |
|
ہے تاکہ عوام الناس غلط قسم کے لوگوں سے بچیں اور گھر بیٹھے کتاب وسنت اور بزرگانِ دین کے مجربات سے فائد ہ اُٹھائیں۔ ٭ نام کتاب : ماہنامہ القاسم (اشاعت ِخاص) زیرسرپرستی : مولانا عبد القیوم حقانی صفحات : ٤٥١ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : جامعہ ابوھریرہ ،خالق آباد، نوشہرہ قیمت : درج نہیں زیرِ تبصرہ کتاب ماہنامہ القاسم کا خصوصی شمارہ ہے جو حضرت مولانا سیّد سلیمان ندوی رحمة اللہ علیہ کی حیات طیبہ پر مشتمل ہے اس قیمتی شمارہ میں حضرت سیّد صاحب کی حیاتِ مبارکہ سے متعلق بڑے بڑے اصحابِ قلم کے رشحاتِ فکرونظر کو جمع کیا گیا ہے جن سے حضرت سیّد صاحب کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی پڑتی ہے۔ عوام الناس کے لیے عموماً اور تاریخ وتذکرہ سے تعلق رکھنے والے احباب کے لیے خصوصاً یہ نمبر ایک قیمتی سرمایہ ہے۔ ٭ نام کتاب : اصلاحی مضامین افادات : حضرت مولانا مفتی عبدالقادر صاحب مرتب : مفتی عبدالرئوف رحیمی صفحات : ٣٢٠ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : ادارہ تالیفات اشرفیہ ،چوک فوارہ، ملتان پیشِ نظر کتاب ''اصلاحی مضامین'' میں حضرت مولانا مفتی عبدالقادر صاحب رحمہ اللہ کے متعدد اصلاحی مضامین کو جمع کیا گیا ہے جن کا تعلق فہم ِقرآن، فہمِ حدیث ، تذکرۂ اسلاف اور فقہ و فتاوٰی سے ہے ۔یہ مضامین ملتان سے شائع ہونے والے جریدہ ''محاسن ِاسلام '' میں شائع ہوتے تھے، ان مضامین کی افادیت کے پیش ِنظر انھیں کتابی شکل میں شائع کیا گیا