ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2004 |
اكستان |
|
عالمی خبریں دنیا بھی برباد اورآخرت بھی ،دنیا ساری بھی مل جائے تو حقیر ہے لندن (بی بی سی ڈاٹ کام )ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی لیڈی ڈیانا کی ٹیپس ناظرین تک پہنچا رہا ہے ۔شہزادی ڈیانا نے یہ ٹیپس خود بنوائے تھے اوران میں اُنہیں اپنی ازدواجی زندگی خصوصاً اپنی شادی کی ناکامی کے بارے میں بات کی تھی ۔ٹیپس میں شہزادی ڈیانا اپنے شوہرشہزادہ چارلس کے کامیلہ پار کر باو لزکے ساتھ معاشقے کے بارے میں بات کرتی ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ اپنے تعلقات اور اپنی خود کشی کی کوششوں کا ذکر بھی کرتی ہیں ۔ نیٹ ورک بی بی سی ان وڈیو اور آڈیو ٹیپس کو جمعرات کی شام نشر اور ٹیلی کاسٹ کرے گا اور برطانیہ میں یہ جمعہ کو دیکھی اور سنی جاسکیں گی ۔ اینڈریو مورٹن نے ان ٹیپس کو١٩٩٢ ء میں اپنی کتاب میں جس کا عنوان ''ڈیانا : ہر ٹروسٹوری '' تھا استعمال کیا تھا ۔اطلاعت کے مطابق ڈیانا ان ٹیپس میں کہتی ہیں کہ ان کی شادی کا دن سب سے بھیانک تھا ۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کی ذاتی اور عوامی زندگی میں بہت فرق تھا ۔ وہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ لوگوں کا ان کے بارے میں تصور یہ تھا کہ وہ ایک پری نما شہزادی ہیں اورجس چیز کو بھی وہ ہاتھ لگائیں گی وہ سونا بن جائے گی اورلوگ اپنے سارے غم بھول جائیں گے مگر لوگوں کو قطعاً یہ احساس نہ تھا کہ میں اندر سے ٹوٹ پھوٹ رہی تھی کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ میں اچھی نہیں ہوں ۔ ڈیانا بتاتی ہیں کہ محل کے عملے کے ایک رُکن نے انہیں ایک مرتبہ بتایا کہ شہزادہ چارلس نے اپنی محبوبہ پارکر باولز کو خفیہ طورپر ایک بریسلیٹ دیا تھا۔ ٹیپس کی ریکارڈنگ کے مطابق شہزادی ڈیانا کہتی ہیں کہ انہوں نے بلیڈ سے اپنی کلائیاں کاٹ ڈالیں اور ہم سب سے یہ بات چھپانے کی کوشش میں تھے۔ سات گھنٹوں کی یہ ٹیپس کنزنگٹن پیلس میں ریکارڈ کی گئی تھیں ۔ شہزادی ڈیانا ١٩٩٧ء میں پیرس میں کار کے ایک حادثے میں اپنے دوست ڈوڈی الفائد کے ہمراہ ہلاک ہوگئی تھیں۔(روز نامہ نوائے وقت لاہو ر ٥مارچ ٢٠٠٤ئ) ٭ خدا گنجے کو ناخن نہ دے نئی دہلی (آن لائن ) بھارت کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے تاجروں کے وفد نے ہفتہ کو یہاں'' تلکا تورہ سٹیڈیم'' میں ہندو تاجروں کے ساتھ مل کر ہولی کا تہوار منایا۔ اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے تاجروں نے ایک دوسرے پر مختلف رنگ پھینکے اور موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ پاکستانی وفد میں شامل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی وائس چیئر پرسن رخسانہ جہانگیر نے کہا کہ ہولی کے موقع پر میں اپنے آپ کو یہاںپا کر بہت خوشی محسوس کر رہی