ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2004 |
اكستان |
|
لیکن بلا ضرورت شدیدہ ایسا کرنا اچھا نہیں ہے۔ مسئلہ : نماز میں انگڑائی لینا مکروہ تنزیہی ہے ۔ مسئلہ : نماز میں چار زانو بیٹھنا مکروہ تنزیہی ہے جبکہ پیر کھڑے رکھ کر بیٹھنا یا کتے کی طرح بیٹھنا مکروہ تحریمی ہے ۔ہاں دُکھ بیماری کی وجہ سے جس طرح بیٹھ سکے بیٹھے اُس وقت کچھ مکروہ نہیں ہے۔ مسئلہ : سلام کے جواب میں ہاتھ اُٹھانا اور ہاتھ سے سلام کا جواب دینا مکروہ تنزیہی ہے اور اگر زبان سے جواب دیا تو نماز ٹوٹ گئی۔ مسئلہ : نماز میں اِدھر اُدھر سے اپنے کپڑے کو سمیٹنا اور سنبھالنا کہ مٹی سے نہ بھرنے پائے مکروہ تحریمی ہے۔ مسئلہ : اگر نمازی کے سامنے قرآن شریف یا تلوار لٹکی ہو تو اس کا کوئی حرج نہیں ہے۔ کفار کے ساتھ تشبہ سے متعلق : مسئلہ : نماز میں ایسے تندور کی طرف کو منہ کرنا جس میں آگ جل رہی ہو یا بھٹی کی طرف کو منہ کرنا جس میں آگ ہے یا کوئی اور ایسی چیز آگے ہو جس کو کافر پوجتے ہیں مکروہ ہے اور اگر چراغ یاقندیل یا موم بتی کی طرف منہ کیا تو مکروہ نہیں ہے۔ مسئلہ : اگر بجلی کا یا گیس کا ہیٹر نمازی کے سامنے ہو تو مکروہ نہیں ہے جائز ہے ۔ جماعت کے تقاضے کے خلاف کرنا : مسئلہ : مقتدی کو اپنے امام سے پہلے کوئی فعل شروع کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ مسئلہ : مقتدی کو جب کہ امام قیام میں قرأت کر رہا ہو کوئی دُعا وغیرہ یا قرآن مجید کی قرأت کرنا خواہ سورہ فاتحہ ہو یا کوئی اور سورت ہومکروہ تحریمی ہے۔ (جاری ہے) حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ جدیدہر انگریزی مہینے کی پہلی اتوار کو ظہر کی نماز کے بعد بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ) ء ء ء