ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2004 |
اكستان |
|
نام کتاب : تجوید القرآن فی حل جمال القرآن تالیف : قاری حبیب الرحمن صفحات : ٤٨ ناشر : جامعہ صدیقیہ، توحید پارک ،گلشن راوی لاہور پیشِ نظر رسالہ میں قاری حبیب الرحمن صاحب زید مجدھم نے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کے رسالہ ''جمال القرآن '' کو طلبۂ تجوید کی سہولت کے لیے انتہائی آسان اندازمیں سوال وجواب کی شکل میں شائع کیا ہے ،طلبۂ تجوید اس سے ضرور استفادہ کریں ۔ ٭ نام کتاب : سرائیکی وِچ تجوید تصنیف : قاری حبیب الرحمن صفحات : ١٦ ناشر : مکتبہ عالیہ، توحید پارک، گلشن راوی لاہور زیرِتبصرہ رسالہ بھی قاری حبیب الرحمن صاحب نے تحریر کیا ہے ،یہ رسالہ سرائیکی زبان میں تجوید کے موٹے موٹے اور ضروری مسائل پر مشتمل ہے ،سرائیکی زبان سے تعلق رکھنے والے طلبۂ تجویدکے لیے مفید وکارآمد ہے۔ ٭ نام کتاب : القاری مدیر : قاری حبیب الرحمن صفحات : ٣٢ ناشر : جامعہ صدیقیہ، توحید پارک، گلشن راوی لاہور زیرِ تبصرہ رسالہ ''القاری ''ماہانہ رسالہ ہے جو قاری حبیب الرحمن صاحب ہر ماہ شائع کرتے ہیں اس وقت ہمارے سامنے اس کا پہلا پرچہ ہے اس پرچہ میں مختلف عنوانات کے تحت تجوید وقراء ت کے بارے میں مضامین شائع کئے گئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ قاری صاحب کی مساعی کوقبول ومنظور فرما کر مزید کی توفیق عطا فرمائے۔ (ن۔ا) ٭٭٭