ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2004 |
اكستان |
|
ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہم نے ہولی کا تہوار صرف فلموں میں دیکھا تھا لیکن پہلی دفعہ اس میں شرکت کرکے بہت جذباتی ہو رہی ہوں اوردل چاہتا ہے کہ یہاں بار بار آکر ہولی کے تہوار میں شرکت کروں ۔ اس موقع پر ایک بھارتی تاجر ویوک بھارتی نے کہا کہ تجارت تو ہمیشہ ہمارے دماغ میں ہوتی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان ثقافتی اور سماجی رشتے بھی بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تہوار مشترکہ طور پر منا کر ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ٧٥ ارکان پر مشتمل پاکستانی تاجروں کا وفد اپنی اشیاء کی نمائش کرنے آج کل بھارت کے دورے پر ہے ۔وفد میں خواتین بھی شامل ہیں ۔(روز نامہ نوائے وقت لاہور ٧مارچ ٢٠٠٤ئ) ٭ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ماسکو (نیٹ نیوز آن لائن) رُوس کے دارالحکومت ماسکو میں یہودی کمیونٹی کے سکول میں بم کا زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ماسکو کے مرکزی حصے میں یہودی کمیونٹی کے سکول میں بم کا زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں سکول کی عمارت کو شدید جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ رُوس میں یہودیوں سے نفرت انتہا کو پہنچ گئی ہے یہاں تک کہ یہودی قبر ستانوں کو بھی نہیں بخشا جاتا۔ (روز نامہ نوائے وقت لاہور٧مارچ ٢٠٠٤ئ) ٭ بلاتبصرہ لاہور (خصوصی رپورٹر) وینا واڈیا خاندان کے میزبانوں کو شرم آنی چاہیے، پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خاں اپنی اس حرکت پر قوم سے معافی مانگیں ۔وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی اور چودھری شجاعت حسین شہر یارخاں کے خلاف فوری اقدام کریں ۔ گزشتہ روز فنکشنل مسلم لیگ پنجاب کے صدر شیخ انور سعید اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عزیز ظفر آزاد نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ فنکشنل مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہا کہ جس وینا واڈیا (غالبا ً پارسی نام ہے)سے قائداعظم نے رشتہ توڑ لیا تھا آج قائداعظم کے ملک میں اس کا استقبال حیرت کی بات ہے ۔شہر یارخاں نے اس عورت کو پاکستان بلایا جس نے ہمارے عظیم قائد اور دین مصطفی سے غداری کی جس کے لیے پوری قوم شرمندہ ہے ۔ان رہنمائوں نے مزید کہا کہ جب