ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2004 |
اكستان |
|
تحفظ مل رہا ہے۔ (روز نامہ نوائے وقت لاہور ٢٦مارچ ٢٠٠٤ئ) ٭ ختنوں سے ایڈز کے خطرات 6 گنا کم ہو جاتے ہیں لندن (بی بی سی ڈاٹ کام )ہندوستان میں کی جانے والی نئی تحقیق کے مطابق ختنوں سے مردوں میں ایڈز کے خطرات چھ گنا کم ہو جاتے ہیں ۔طبی سائنس کے رسالے'' دی لانسٹ ''کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں دوہزار مردوں پر کی جانے والی تازہ ترین تحقیق ماضی میں افریقہ میں ہونے والی اِسی نوعیت کی تحقیق کے نتائج کی تصدیق کرتی ہے اس تحقیق کو مکمل کرنے والے ماہرین کے مطابق ختنوں سے صرف ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں جبکہ جنسی عمل سے پھیلنے والی دیگر بیماریوں پر ختنوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ (روز نامہ نوائے وقت لاہور ٢٧مارچ ٢٠٠٤ئ) ٭ پسماندہ ذہنیت انقرہ(ریڈ یو نیوز) ترکی میں ایک امام مسجد کی جانب سے مسلمان مردوں کی گھریول کام کاج میں اپنی بیویوں کی مدد کرنے کی تلقین کے بعد کو تو مونجو نامی قصبہ کی اس مسجد میں نمازیوں کی تعداد میں کمی ہو گئی ۔بی بی سی نے ترکی کے ایک اخبار کے حوالے سے بتایا کہ امام مسجد نے مردوں کو یہ تلقین بھی کی کہ انہیں کم از کم پانی لانے میں ہی بیویوں کی مدد کرنی چاہیے۔ امام مسجد کی اس تلقین کا اُلٹا نتیجہ برآمد ہوا اور مسجد میں نمازیوں کی تعداد میں خاصی کمی ہوگئی ۔ مقامی لوگوں نے حکام سے امام مسجد کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔ (روز نامہ نوائے وقت لاہور ٢٧مارچ ٢٠٠٤ئ) اپیل برائے دُعائے صحت جامعہ مدنیہ کے سابق مفتی وشیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب دامت برکاتہم طویل عرصہ سے شدید علیل ہیں ۔ قارئین کرام سے دُعاء صحت کی خصوصی درخواست کی جاتی ہے ۔(ادارہ)