ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2004 |
اكستان |
|
تقريظ وتنقيد نام کتاب : رسائل ثلاثہ مترجم : مولانا قاری قیام الدین صاحب زید مجدھم صفحات : ٣٣٠ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : الطاف اینڈ سنز، پوسٹ بکس نمبر ٥٨٨٢ ،کراچی قیمت : درج نہیں قرنِ اول سے نزولِ عیسیٰ علیہ السلام اور ظہورِ مہدی علیہ الرضوان کا عقیدہ اہلِ سنت کے اجماعی عقائد میں سے چلا آرہا ہے ۔ذخیرہ احادیث میں نزولِ عیسیٰ اور ظہورمہدی سے متعلق بڑی کثرت کے ساتھ احادیث ِمبارکہ موجود ہیں، علماء اُمّت نے اس سلسلہ میں بہت سی قیمتی کتابیںتحریر فرمائی ہیں ۔پیشِ نظر کتاب ''رسائلِ ثلاثہ'' بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اس کتاب میں حضرت علامہ جلال الدین سیوطی (م : ٩١١ھ) کے دو رسائل ''اَلْعَرْفُ الْوَرْ دِیْ فِیْ اَخْبَارِ الْمَھْدِیْ '' ''اَلْاِعْلَامْ بَحُکْمِ عِیْسٰی عَلَیْہِ السَّلَامْ ''اور علامہ ابن حجر الھیتمی رحمہ اللہ (م :٩٧٤ھ) کا رسالہ ''اَلْقَوْلُ الْمُخْتَصَرْ فِیْ عَلَامَاتِ الْمَھْدِی الْمُنْتَظَرْ'' کا ترجمہ پیش کیا گیا ہے ،اولذکر دو رسالوں کا ترجمہ متن کے ساتھ دیا گیا ہے اور تیسرے رسالہ کا صرف ترجمہ دیا گیا ہے۔ ہمارے ناقص خیال میں اگر اس رسالہ کا متن بھی دے دیا جاتا تو بہتر تھا تاکہ علماء وعوام دونوں یکساں فائدہ اُٹھاتے۔ تینوں رسالوں کا ترجمہ سلیس اور شگفتہ انداز میں کیا گیا ہے جس کی بدولت اِن رسائل سے عوام الناس کے لیے استفادہ آسان ہوگیاہے۔ اللہ تعالیٰ جزاء خیر دے ہمارے محترم بزرگ حضرت مولانا قاری قیام الدین صاحب زیدمجدھم کو کہ آپ نے اس کا م کا بار اُٹھاکر فرضِ کفایہ ادا کردیا ہے۔ ٭