ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2004 |
اكستان |
|
نام کتاب : بزم منور ، جلد ٥ ، جلد ٦ افادات : حضرت مولانا منور حسین سورتی مدظلہ ترتیب : حافظ محمد قاسم ناشر : القاسم اکیڈمی ،جامعہ ابوہریرہ ، خالق آباد، ضلع نوشہرہ قیمت : درج نہیں زیرِ تبصرہ کتاب''بزم منور''کی جلد نمبر٤ پرادارہ کی جانب سے تبصرہ شائع ہو چکا ہے اس وقت ہمارے پیشِ نظر ''بزم منور'' کی پانچویں اور چھٹی جلد ہے۔ ''بزم منور'' درحقیقت حضرت مولانا منورحسین سورتی زیدمجدھم کے وہ خطبات ہیں جو آپ نے جامع مسجد بالہم لندن میں ارشاد فرمائے ہیں، ان خطبات کی پانچویں جلد میں سیرت ِ طیبہ کی امتیازی شان کے عنوان سے چار خطبا ت کو جمع کیا گیا ہے اور چھٹی جلد میں مختلف الانواع نو خطبات کو اکٹھاکیا گیا ہے ،مولانا موصوف کے یہ خطبات انتہائی سہل اور آسان ہیں عوام الناس کو اِن سے ضروراستفادہ کرنا چاہیے۔ ٭ نام کتاب : عملیات وتعویذات کے شرعی احکام افادت : حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی مرتب : مولانا محمد زید صفحات : ٣٣٦ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ ،چوک فوارہ، ملتان قیمت : درج نہیں پیشِ نظر کتاب میں حضرت مولانا محمد زید صاحب زید مجدھم نے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کی تصانیف سے عملیات وتعویذات کے متعلق قیمتی مواد جمع کیا ہے جس سے عملیات وتعویذات کی شرعی حیثیت اُن کے شرعی حدود و قیود اور اُن کے شرعی احکام کا علم ہوتا ہے۔ مولانا موصوف نے اس کتاب میں بہت سے اہم تعویذات و عملیات بھی جمع کیے ہیں جن سے اس کتاب کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔موجودہ دور میں چونکہ اس میدان میں بہت سے دکاندار بھی آگئے ہیں جنہوں نے اچھے بھلے لوگوں کو اپنے دام میں پھنسا رکھا ہے اس لیے اس موقع پر ان جیسی کتابوں کا منظر عام پر آنا ضروری