اس سلسلہ میں دینی وشرعی مسائل واحکام کی تلقین وتعلیم اور دعوتی وتبلیغی امور میں شرکت کی دعوت وترغیب بھی کافی مؤثر کردار ادا کرسکتی ہے، جمعہ کے خطبات، خاص پروگراموں اور مجالس کے ذریعہ، مضامین ومقالات، کتابچوں ، رسائل اور پمفلٹ کی مدد سے یہ کام ہوسکتا ہے۔
دوسری طرف یہ پیش نظر رہے کہ ہماری جہالت اور غربت اور سادہ لوحی وکوتاہ اندیشی بھی ہمارے زوال وضعف کے اہم اسباب ہیں ، تعلیم کو عام کرنے، غربت کو دور کرنے کی کوشش میں لگنے، اور دور اندیشی پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے، اس کے لئے مکاتب ومدارس کا قیام، درسگاہوں کا انتظام، مشنری اسکولس کا بائیکاٹ، تجارتی جہد پیہم وغیرہ کلیدی اہمیت کے حامل ہیں ۔
mvm