ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2017 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ '' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرتِ اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے،آمین۔گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! جنابِ سر ورِ کائنات علیہ الصلٰوة والسلام نے رہنے سہنے اور ملنے جلنے کے جو آداب بتلائے ہیں اُن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جب کسی کے پاس جاؤ تو اِجازت کے بغیر اندر داخل نہ ہو پہلے اجازت طلب کرو اجازت مل جائے تو فبہا ورنہ واپس آجاؤ اجازت نہ ملنے کی وجہ سے خفا نہ ہو برا نہ مانو قرآنِ کریم میں ہے(اِنْ قِیْلَ لَکُمُ ارْجِعُوْا فَارْجِعُوْا ) اگر تم سے کہا جائے کہ واپس ہو جاؤ تو لوٹ آؤ اجازت تین بار طلب کرو، تین دفعہ اجازت چاہنے پر پھر بھی اگر اجازت نہ ملے تواُسے مجبور سمجھو اور دل میں کسی طرح کا میل نہ لاؤ۔ اس حدیث میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک دفعہ حضرت ابو موسٰی اشعری رضی اللہ عنہ تشریف لائے اتنے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف سے پیغام پہنچا کہ وہ آپ کو یاد فرما رہے ہیں، فرماتے ہیں میں چلا گیا تین مرتبہ سلام کیا مگر اندر سے کوئی جواب نہ ملا اس لیے میں واپس لوٹ آیا، (بعد میں ملاقات ہوئی تو) حضرت عمر نے دریافت فرمایا کہ (اُس روز) آپ کیوں نہیں آئے ؟ آپ نے جواب دیا کہ میں تو آیا تھا تین دفعہ دروازے کے باہر آکر سلام کیا