ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2017 |
اكستان |
|
قسط : ٣،آخریفضائلِ مسواک افادات : حضرت مولانا مفتی مظفر حسین صاحب سہارنپوری ترتیب : حضرت مولانا اطہر حسین صاحب مظاہری،انڈیامسواک صحابہ کرام کی نظر میں نصف ِ ایمان : عَنْ حَسَّانِ بْنِ عَطِیَّةَ اَلسِّوَاکُ نِصْفُ الْاِیْمَانِ وَالْوُضُوْئُ نِصْفُ الْاِیْمَانِ۔ ١ ''حضرت حسان بن عطیہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے فرماتے ہیں کہ مسواک کرنا نصف ایمان ہے اور وضو بھی نصف ایمان ہے۔''مسواک پر مداومت : عَلَیْکُمْ بِالسِّوَاکِ فَلَا تَغْفُلُوْا عَنْہُ وَاَدِیْمُوْہُ فَاِنَّ فِیْہِ رِضَی الرَّحْمٰنِ وَتَضَاعَفُ صَلَاة اِلٰی تِسْعَةٍ وَّ تِسْعِیْنَ ضِعْفًا اَوْ اِلٰی اَرْبَعِ مِأَةِ ضِعْفٍ ۔ ''حضرت علی وابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مسواک کو لازم کر لو اِس میں کوتاہی نہ کرو اور اِس کو ہمیشہ کرتے رہو کیونکہ اِس میں حق تعالیٰ کی رضا ہے اور اِس سے نماز کا ثواب ننانوے یا چار سو گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔''مسواک اور فصاحت : عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَة اَلسِّوَاکُ یَزِیْدُ الرَّجُلَ فَصَاحَةً ۔ ٢ ''حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مسواک انسان کی فصاحت میں اضافہ کرتی ہے۔'' ------------------------------١ شرح احیاء ٢ معجم ابی یعلٰی الموصلی رقم الحدیث ٦٦