ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2017 |
اكستان |
|
جگر گوشۂ رسول خاتونِ جنت سیّدہ فاطمہ زہراء رضی اللہ عنہا کی عفت ماٰبی خواتین اسلام کے لیے مثالی نمونہ ( حضرت مولانا مفتی محمد سلمان صاحب منصور پوری ،انڈیا ) آج کل فلم، ماڈلنگ، سیاست، مردانہ ماحول میں ملازمت اور ہوائی ضیافت (ایئرہوسٹس) وغیرہ حیاسوز شعبوں کی طرف جدید تعلیم یافتہ لڑکیوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور دنیوی چمک دمک، زیب وزینت اور مال ودولت کی ہوس کے مقابلہ میں عفت وعصمت اور پاکبازی اور پاکیزگی کی بظاہر کوئی حیثیت نہیں رہ گئی ہے جس سے معاشرہ جنسی انارکی اور گندگی کی طرف بڑھ رہا ہے، ایسے ماحول میں ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ ہماری خواتین کے لیے مثالی نمونہ اور آئیڈیل یہ بے غیرت عورتیں ہیں جنہوں نے آج دنیا کو بدبودار بنا رکھا ہے یاوہ پاکباز اور عفت ماٰب اسلام کی نامور خواتین ہیں جن کو ان کے تقدس کے بدولت دنیا میں بھی بے مثال عزت ملی اور آخرت میں بھی عزت کا تاج ان ہی کے سر پر ہوگا۔ اسی تناظر میں درج ذیل مضمون لکھا گیا ہے جسے خواتین بالخصوص اسکول اور کالج میں پڑھنے والی نوخیز طالبات تک پہنچانے کی ضرورت ہے، بہتر ہوگا کہ گھر کی عورتوں کو جمع کرکے اس مضمون کو سنادیا جائے تاکہ اُن کے اندر حیا باختہ لڑکیوں اور عورتوں کی ہم سری کی بجائے خاتون جنت، جگر گوشۂ نبوت، والدۂ سیّدنا حضرت حسن وحسین، سیّدتنا حضرت فاطمہ زہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ان جیسی مقدس ومکرم خواتین کے طریقوں پر چلنے کا جذبہ پیدا ہو اُمید ہے کہ اس گزارش پر توجہ دی جائے گی۔ حضرت سیّدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا، نبی اکرم ۖ کی سب سے چہیتی صاحبزادی تھیں نبی اکرم ۖنے ان کے متعلق کئی مرتبہ یہ ارشاد فرمایا کہاِنَّمَا فَاطِمَةُ بَضْعَة مِنِّْ یُؤْذِیْنِْ مَا اٰذَاہَا ۔ ١ یعنی فاطمہ میرے بدن کا ٹکڑا ہے جس بات سے انہیں تکلیف پہنچتی ہے اس سے مجھے بھی اذیت ہوتی ہے۔ ------------------------------١ مسلم شریف رقم الحدیث ٢٤٤٩