ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2017 |
اكستان |
|
فوائد ِ مسواک : علماء نے مسواک کے بہت سے فائدے شمار کیے ہیں ابن حجر نے منبہات میں مسواک کے بیس فائدے ذکر کیے ہیں صاحب الفائق نے تیس سے کچھ اُوپر منافع بتائے ہیں جن میں سب سے ادنیٰ گندگی کا دور ہونا اور سب سے اعلیٰ موت کے وقت کلمہ یاد آنا ذکر کیا ہے۔ علامہ حصکی نے دُر مختار میں لکھا ہے کہ مسواک موت کے وقت کلمہ ٔ شہادت یاد دلاتی ہے اور موت کے علاوہ ہر بیماری سے شفا ہے۔ نہایة الامل میں لکھا ہے مسواک میں بہتر فائدے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ موت کے وقت کلمہ ٔ شہادت یاد آجاتا ہے اور اس کے بر خلاف خشیشہ بھنگ کھانے میں ستر نقصان ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ موت وقت کلمہ ٔ شہادت یاد نہیں آتا۔ علامہ طحطاوی رحمة اللہ علیہ نے مراقی کے حاشیہ پر مسواک کے فوائد نقل کرتے ہوئے لکھا ہے : ''مسواک کے وہ فضائل جن کو ائمہ کرام نے حضرت علی حضرت عبد اللہ بن عباس اور حضرت عطائ سے نقل کیافرماتے ہیں کہ مسواک لازم کر لو اِس سے غافل نہ رہو اِس پر مداومت کرتے رہو کیونکہ اس میں حق تعالیٰ کی خوشنودی ہے اور اس سے نماز کا ثواب ننانوے یا چار سو گنا بڑھ جاتا ہے اور ہمیشہ مسواک کے کرنے سے کشادگی اور مالداری پیدا ہوتی ہے، روزی آسان ہو جاتی ہے دردِ سر کو اور سر کی تمام رگوں کو سکون ہوجاتا ہے حتی کہ کوئی ساکن رگ حرکت نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی حرکت کرنے والی رگ ساکن ہوتی ہے ،بلغم کو دور کرتی ہے، دانتوں کو مضبوط بناتی ہے، بینائی کو صاف کرتی ہے، معدہ کو درست اور بدن کو قوی بناتی ہے ،انسان کی فصاحت و حافظہ و عقل کو بڑھاتی ہے، دل کو پاک کرتی ہے، نیکیوں میں اضافہ ہوجاتا ہے ، ملائکہ خوش ہوتے ہیں اور اس کے چہرہ کے نور کی وجہ سے مصافحہ کرتے ہیں اور جب وہ مسجد سے نکلتا ہے تو فرشتے اس کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں اور انبیاء علیہ السلام اور رسول اس کے لیے مغفرت طلب کرتے ہیں۔ مسواک شیطان کو ناراض کر دیتی ہے اور اس کو دھتکارتی ہے ،ذہن کو صاف ،کھانے کو ہضم