ادب43:۔جہاں جس کا جوتہ رکھا ہو اس کو ہٹا کر اپنا جوتہ رکھ کر ، جگہ کر کے مسجد وغىرہ مىں نہ جانا چاہئے۔ جہاں جس کا جوتا رکھا ہو وہ اسى کا حق ہے وہىں آکر دىکھے گا، نہ ملے گا پرىشان ہوگا ؏
بہشت آنجا کہ آزارے نباشد
ادب44:۔وظىفہ پڑھتے وقت خاص طور سے قرىب بىٹھ کر انتظار کرنا قلب کو متعلق کر کے وظىفہ کو مختل کرتا ہے۔ البتہ اپنى جگہ بىٹھا رہے تو کچھ حرج نہىں۔
ادب45:۔بات ہمىشہ صاف اور بے تکلف کہہ دے، تکلف کى تمہىد وغىرہ نہ کرے۔
ادب46:۔کسى کے توسط سے بلا ضرورت پىغام نہ پہنچائے، جو کچھ کہنا ہو خود بے تکلف کہہ دے۔
ادب47:۔ہدىہ کے بعد فوراً ہدىہ دىنے والے کے سامنے اس رقم کو چندہ خىر مىں بھى دىنا دل شکنى ہے، اىسے وقت مىں دے کہ اس کو معلوم نہ ہو۔
ادب48:۔اىک دىہاتى کچھ باتىں کر رہا تھا، بعض باتىں بے تمىزى کى بھى کرنے لگا۔ اىک شخص نے اہل مجلس مىں سے اشارہ سے اس کو روک دىا۔ اس