آداب زندگی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
چنانچہ ان مىں سے بعض بطور نمونہ کے پىش کرتا ہوں۔ حق تعالىٰ کا ارشاد ہے۔ ”اے اىمان والو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلس مىں جگہ فراخ کردو تو جگہ کو فراخ کر دىاکرو، اور جب تم سے کہا جائے کہ کھڑے ہوجاؤ تو کھڑا ہوجاىا کرو“۔(سورۂ مجادلہ) اور ارشاد ہے کہ: ”دوسرے کہ گھر مىں (گو وہ مردانہ ہو مگر خاص خلوت گاہ ہو) بے اجازت لىے مت جاىا کرو“ (سورۂ نور) دىکھئے اس مىں اپنے جلىسوں کى راحت کى رعاىت کا کس طرح حکم فرماىا ہے۔ رسول اﷲ کا ارشاد ہے کہ: ”اىک ساتھ کھانے کے وقت دو دو چھوارے اىک دم سے نہ لىنا چاہئے ۔