بات کرنا گناہ ہے۔
ادب103:۔بدن اور کپڑےمىں بدبو پىدا نہ ہونے دو۔ اگر دھوبى کے دُھلے ہوئے کپڑے نہ ہوں تو بدن کے کپڑے ہى دھو ڈالو۔
ادب104:۔آدمىوں کے بىٹھے ہوئے جھاڑو مت دلواؤ۔
ادب105:۔مہمان کو چاہئے کہ اگر پىٹ بھر جائے تو تھوڑا سالن روٹى دسترخوان پر ضرور چھوڑ دے تاکہ گھر والوں کو ىہ شبہ نہ ہوں کہ مہمان کو کھانا کم ہوگىا ،اس سے وہ شرمندہ ہوتے ہىں۔
ادب106:۔راہ مىں چارپائى ىا پىڑھى ىا کوئى برتن ىا اىنٹ پتھر وغىرہ مت ڈالو۔
ادب107:۔بچوں کو ہنسى مىں اچھالو مت، اور کسى کھڑکى وغىرہ سے مت لٹکاؤ شاىد گر پڑىں۔
ادب108:۔پردہ کى جگہ کسى کے پھوڑا پھنسى ہو تو اس سے مت پوچھو کہ کہاں ہے۔
ادب109:۔گٹھلى چھلکا کسى آدمى کے اُوپر سے مت پھىنکو۔
ادب110:۔کسى کو کوئى چىز ہاتھ مىں دىنا ہو تو دور سے مت پھىنکو کہ وہ ہاتھ مىں لے لے گا۔
ادب111:۔جس سے بے تکلفى نہ ہو اس سے ملاقات کے وقت اس کے گھر کا حال