M
(نوٹ: ’’الہام الصحیح فی حیات المسیح‘‘ کے اردو ترجمہ کا نام ’’آفتاب صداقت‘‘ ہے جو یہ ہے)
سب تعریفین ثابت ہیں خاص پروردگار کو، کہ جس نے راستہ دکھایا اس کو، کہ جس نے اس کی راہ نمائی کی جانب میلان کیا اور وہ رہنمائی کی اس نے حقائق کی سمجھنے کی طرف اس شخص کو جو حق کی تحقیق میں مضبوط اور قوی ہوا اور دقائق قرآنیہ میں کامل الوصول اور اس کی رضامندی میں جان نثار کرنے والے کا مرتبہ بلند کیا۔ جس نے اس کی آیات میں خوض کیا مانند ان کے خوض کہ جنہوں نے خدا کی طرف رجوع نہیں کیا پس وہ شخص ان لوگوں میں سے ہے کہ جنہوں نے خدا کی جانب رجوع کیا ہے، سرکش اور متکبر ہے خدا کی راہ سے مانع ہے حیرت گمراہی کی میدانوں میں وحشی گدھے کی طرح دوڑ پڑا ہوا ہے۔ خداوند تعالیٰ کی پاک بارگاہ سے مردود ہوا۔ جس شخص نے اپنے آپ کو خدا کے نیک بندوں کے جم غفیر سے الگ کیا اور وہ روسیاہی کا مستحق ہے سرداری کے قابل نہیں۔ جو شخص گناہوں پر خوگر ہوا گو کسی قوم سے ہو جیسا کہ خوگر ہوئی تھی قوم عاد۔پس بلاشبہ برے انجام کی طرف لوٹا۔ اکمل اتم درودوسلام ہو جو خداوند تعالیٰ کے برگزیدہ پیارے پر جن کا اسم شریف محمدؐ ہے جو سردار ہیں انبیاء اولیاء کے اقطاب۔ اوتاد میں سے وہ نبیؐ کہ جن کی سلطنت کے پردوں کے نیچے شہنشاہ عاجزی کرتے ہیں۔ ہر ایک نے ان میں سے ان کی جناب میں نرمی کی جس نے ان سے منہ پھرا اور متکبرانہ ناز کیا۔ جو ان کی نصائح کے سننے، غصہ سے پھولا، بلاشک اس کو اللہ نے ہلاک کرڈالا، پس ہلاک ہوا۔ قریب ہے کہ جہنم میں قیامت کے دن گریگا۔ درودوسلام ہو آپ کی قوم اور یاروں پر جو محکم دین کے اسرار کے خزانچی ہیں۔ انہی کی تابعداری سے سرداروں نے سرداری پائی۔ ان کے خلاف کرنے سے جو کجر وراہ مستقیم سے پھرا انہی کے خلاف سے ہے۔ باہمیں سبب الحاد میں گرفتار ہوا کرم خوردہ طعام کی طرح اس کا دل فاسد ہوا۔ بعد حمدوصلوۃ کے فرماتے ہیں جو اُمیدوار ہیں قبولیت کی بلندی پر چڑھنے کے جن کا نام نامی محمد غلام رسول ہے۔ مذہباً حنفی طریقۃً نقشبندی، مجددی، نوری عرفاً اور نسبتاً قاسمی ہیں۔سے پھرا انہی کے خلاف سے ہے۔ باہمیں سبب الحاد میں گرفتار ہوا کرم خوردہ طعام کی طرح اس کا دل فاسد ہوا۔ بعد حمدوصلوۃ کے فرماتے ہیں جو اُمیدوار ہیں قبولیت کی بلندی پر چڑھنے کے جن کا نام نامی محمد غلام رسول ہے۔ مذہباً حنفی طریقۃً نقشبندی، مجددی، نوری عرفاً اور نسبتاً قاسمی ہیں۔