محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین‘‘ اور جناب رسول اﷲﷺ نے فرمایا۔ ’’لا نبی بعدی‘‘ پس حضرت محمد رسول اﷲﷺ کے بعد کا کوئی مسیح موعود نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا مرزاقادیانی ہرگز مسیح موعود نہیں ہوسکتے۔ وھو المطلوب!
واضح رہے کہ نبی کے جو یہاں پر معنی ہیں وہی وہاں پر بھی ہیں جو حقیقتاً شرعیہ ایک جگہ مراد ہے وہی دوسری جگہ بھی۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک جگہ تو اپنی غرض کے لئے اور معنی مراد لو اور دوسری جگہ کچھ اور صرف نص کا حقیقت سے بلا صارف الحاد وتحریف ہے۔ ’’فاتقوا اﷲ‘‘
دلیل ہفتم! یہ کہ مسیح موعود نزول کے بعد کفار سے مقاتلہ اور جہاد کریں گے اور دجال معہود کو ماریں گے۔ دیکھو حدیث سوم اور پنجم اور ششم اور ہشتم اور نہم کو اور یہ بات یضع الحرب کے معنی میں بھی مفصلاً بیان ہوچکی ہے اور یہاں تو اس سے بکلی انکار ہے۔ پھر بھلا کس طور سے مسیح موعود ہوسکتے ہیں؟
دلیل ہشتم! یہ کہ مسیح موعود کا نام عیسیٰ مسیح اور ان کی ماں کا نام مریم ہے۔ دیکھو احادیث مسطورۂ بالا کو اور تمام احادیث اس بارہ کی اس بات کوتصریحاً بیان کرتی ہیں اور اظہر ہے کہ نہ مرزاقادیانی کا نام عیسیٰ مسیح ہے اور نہ ان کی ماں کا نام مریم ہے۔ پھر مرزاقادیانی کس طرح مسیح موعود ہوسکتے ہیں؟
دلیل نہم! یہ کہ مقدمہ مسلمہ ہے کہ مسیح موعود ہادی حق اور متبع شریعت محمد ہوں گے۔ پس جو شخص کہ عقائد کفریہ کا رواج دینے والا، مسائل زندیقیہ کا تعلیم کرنے والا انبیاء کی شان میں کلمات اہانت کے بولنے والا اور معجزات کو جن کو اﷲتعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں اپنے انعامات اور احسانات میں شمار کیا ہے۔ ان کو سحر اور اپنے نزدیک مکروہ ٹھہرانے والا اور قرآن وحدیث میں کھلی کھلی تحریف کرنے والا ہوں کہ موجب الحاد ہے۔ کیونکر مسیح موعود ہوسکتا ہے؟ ان باتوں کا ثبوت میں ابتداء رسالہ میں بحوالہ کتاب وصفحہ بیان کر چکا ہوں۔
دلیل دہم! یہ کہ مسیح موعود سے وہی خاص مسیح بن مریم حقیقی نبی جن پر انجیل نازل ہوئی جو بنی اسرائیل کی طرف نبی کر کے بھیجے گئے تھے مراد ہیں اور یہ بات تمام احادیث سے ثابت ہوتی ہے۔ دیکھو حدیث سوم اور پنجم کو کہ جس میں جناب رسول اﷲﷺ نے قطعی تصریح کر دی ہے کہ وہی عیسیٰ علیہ السلام نزول فرماویں گے اور خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے محمد رسول اﷲ سے شب معراج میں تصریح کر دی۔ قرب قیامت کے ذکر میں کہ دجال نکلے گا تو میں اتروں گا اور اس کو قتل کروں گا۔ یہ اﷲتعالیٰ کا مجھ سے عہد ہے۔ دیکھو اب یہاں کیسی اظہر تشریح موجود ہے کہ مسیح موعود