ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2013 |
اكستان |
|
وضوء نہیں ہوتا تو نماز کیسے ہوگی ؟ کتاب کے آخر میں آپ نے غیر مقلدین حضرات سے بارہ سوال بھی کیے ہیں،کتاب اَپنے موضوع پر بہترین کاوِش ہے۔ کاش کہ غیر مقلدین حضرات بنظرِ اِنصاف اِس کا مطالعہ فرمائیں تو ضرور ہدایت پائیں۔ نام کتاب:ظہور مہدی تک تالیف :اَبو عبداللہ آصف مجید صفحات:١٩١ سائز :١٦/٣٦ x٢٣ ناشر:مکتبة الحسن، اُردو بازار لاہور قیمت:١٥٠ اِسلام نے جو عقائد و نظریات دیے ہیں اُن میں سے ایک عقیدہ ظہورِ مہدی کا بھی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ قرب ِ قیامت میں حضرت اِمام مہدی علیہ السلام کا ظہور ہوگا۔ اَحادیث ِ مبارکہ میں تفصیل کے ساتھ اِن کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں اِن ہی اَحادیث کو جمع کر کے شائع کیا گیا ہے ،کتاب میں بہت سے مقامات پر موجودہ حالات کو اُن اَحادیث پر چسپاں کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے، اللہ ہی بہتر جانتے ہیں کہ اَحادیث ِ مبارکہ میں جو چیزیں ذکر کی گئی ہیں، موجودہ دَور میں پیش آنے والی چیزیں وہی ہیں یا اَور ؟ آخر میں چند شخصیات کی پیشگوئیاں ذکر کی گئی ہیں ،طباعت کا معیار عمدہ ہے۔