ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2013 |
اكستان |
|
( نصیحة المسلمین،ص: ٢٤ ، مطبع اَحمدی اَمو جان ) مولانا خرم علی اَولیاء اللہ کے بڑے عقیدت مند تھے چنانچہ شفاء العلیل کے خاتمہ پر لکھتے ہیں : ''حق تعالیٰ میری بھول چوک اَور کج فہمی کوبہ برکت ِ اَرواحِ طیبہ اَولیائِ کرام رضی اللہ عنہم کے معاف کرے اَور اِن حضرات کے نور ِباطنی سے میرے ظلمت کد ہ دل کو نورانی فرمائے ،آمین ۔'' ١ تصانیف اَور تالیف : (١) نصیحةُ المُسلمین : یہ ١٢٣٨ھ /١٨٢٣ء کی تصنیف ہے۔ اِس رسالہ میں شرک و بدعت کی حقیقت اَور اِس کی قباحت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں نہایت و ضاحت سے سمجھا یا گیا ہے۔ یہ کتاب شاہ اِسماعیل شہید کی ''تقویة الایمان'' کے بعد شرک و بدعت میں سب سے پہلی تصنیف ہے، اِس میں وہی باتیں ہیں جو ''تقویة الایمان'' میں ہیں لیکن مختصر اَور مکمل، اَندازِ بیان نہایت متین اَور سلجھا ہوا۔ کتاب کے آخر میں اِن ہی مطالب کا خلاصہ نظم میں بھی کردیا ہے جس نے اِس کتاب کو اَور بھی دلکش بنادیا ہے۔ (٢) تحفة الاخیار ترجمہ مشارق الانوار : یہ اِمام حسن صغانی لاہوری (م :٦٥٠ھ )کی سب سے مشہور کتاب ''مشارق الانوار ''کا اُردو ترجمہ اَور شرح ہے جو ١٢٤٩ھ / ١٨٣٣ء میں تکمیل کو پہنچا تھا۔ ١ شفاء العلیل ترجمہ القول الجمیل ،ص:١٢٦، مطبع :دَرخشانی ١٨٦١ء