ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2013 |
اكستان |
|
وفیات ٣١ جنوری کو جامعہ اِسلامیہ بنوری ٹائون کے حضرت مولانامفتی عبدالمجید صاحب دین پوری کو کراچی میںشہید کر دیا گیا۔ ٧ فروری کو جناب پرو فیسر کریم الدین صاحب طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ ١٠فروری کو حافظ محمد صدیق صاحب لاہور میں وفات پاگئے۔اِن کی وفات سے بیس روز قبل اِن کی اہلیہ بھی طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں۔ ١١ فروری کو کریم پارک کے جناب خالد شفیع صاحب کی چچی صاحبہ اَچانک وفات پا گئیں۔ ١٢فروری کو حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم صاحب چشتی دامت برکاتہم کے بھتیجے ڈاکٹر عبدالمقیت صاحب علیمی کراچی میں وفات پاگئے۔ ١٢فروری کو تنظیم القراء و الحفاظ ٹرسٹ کراچی کے سرپرست اَلحاج محمدسلطان صاحب طویل علالت کے بعد اِنتقال فرما گئے۔ ١٤ فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب رحمة اللہ علیہ کے خلیفہ مجاز،معہد الخلیل الاسلامی کے بانی ومہتمم حضرت مولانامحمد یحییٰ صاحب مدنی طویل علالت کے بعد اِنتقال فرما گئے۔ ١٥ فروری کو تنظیم القراء و الحفاظ ٹرسٹ کراچی کے صدر جناب اَلحاج شہاب الدین صاحب قریشی کی اہلیہ صاحبہ طویل علالت کے بعد اِنتقال فرما گئیں۔ ١٥فروری کو صفہ سکول سسٹم لاہور کے پرنسپل حاجی عرفان شجاع صاحب کی والدہ صاحبہ طویل علالت کے بعد وفات پا گئیں۔ گزشتہ ماہ اَلحاج منیر اَحمد صاحب کے بھائی اَچانک حرکت ِقلب بند ہونے سے وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فر ماکر جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام نصیب فرمائے اَور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصال ِ ثواب اَور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ،آمین۔