ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2011 |
اكستان |
|
شریعت کے کتنے ہی پہلو اُمت کی نظروں سے پوشیدہ رہ جاتے۔ آج اُمت کے پاس جو بھی دینی سرمایہ ہے اُس کا سلسلہ حضراتِ صحابہص سے جاکر ملتا ہے اَور اللہ تعالی نے اِن مقدس نفوس کو دین کی اشاعت، علم کی بقاء اَور شریعت ِبیضاء کے تحفظ کا مضبوط ذریعہ بنادیا ہے۔ آج اُمت کو ضرورت ہے کہ وہ اپنا محاسبہ کرے اَور پیغمبر علیہ السلام کے تربیت یافتہ حضرات کے نقش قدم پر چلنے کو لازم پکڑے، ہر مسلمان کے دِل میں علمِ دین کے حصول کا شوق، اِتباع سنت کا جذبہ اَور آخرت کی فکر جاگزیں ہو، اِس کے بغیر اِسلام اَور مسلمانوں کی عزت اَور کامیابی کی توقع رکھنا محض فضول ہے۔اللہ تعالی ہمیں اِن بزرگانِ اُمت کے طریقہ پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے، آمین۔ قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ اَنوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ اِرسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ اَنوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی اِدارہ سے وابستہ ہے اِس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اَور اِس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اِس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اِس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اَپنا چندہ بھی اِرسال فرمادیں اَوردیگر اَحباب کوبھی اِس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اِس سے اِدارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)