Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2005

اكستان

54 - 64
چھوڑتے لیکن ان مباحث سے فارغ ہونے کے بعد وہ اپنے زمانہ کے حالات کے مطابق عقلی مباحث کا بھی حق ادا کرتے ہیں اوریہ اُن کی تفسیر کا کوئی نقص نہیں بلکہ قابل ِفخر امتیاز ہے ۔ ہاں دُرست یہ ہے کہ محدثین کی تصریح کے مطابق ایک تواُن کی تفسیر میں بعض کمزور روایات راہ پاگئی ہیں ،دوسرے بعض جگہ انہوں نے جواحادیث پر گفتگو کی ہے وہ جمہور علماء کے نقطۂ نظر سے دُرست نہیں ہے۔لیکن اس دنیا میں کسی کا کام خامیوں سے بالکل پاک نہیں ہوتا ، مجموعی حیثیت سے تفسیر کبیر ہمارا ایسا عظیم سرمایہ ہے جو پوری اُمت کے لیے قابل فخر ہے۔ امام رازی  کی رفتار تصنیف بھی حیرت انگیز تھی۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ انہوں نے سورة حم  السجدة کی تفسیر کل دوروز میں مکمل کی ، اس سورت کی تفسیر باریک ٹائپ اوربڑے سائز کے چالیس صفحات پر مشتمل ہے ، جس کامطلب یہ ہے کہ ایک دن میں بیس صفحات تصنیف کیے۔ 
	سورة توبہ کی تفسیر جو١٩٣ صفحات پر مشتمل ہے، صرف چودہ روز میں مکمل ہوئی یعنی چودہ صفحات روزانہ لکھے گئے ۔ حالانکہ آج ایک دن میں اِس سائز کے چودہ صفحات کو صرف نقل کرنا بھی نہایت مشکل ہے۔ امام رازی  کی ساری زندگی منطق ،فلسفہ اورعقلیات میں بسر ہوئی اورانہوں نے اس دائرے میںمجتہدانہ کارنامے انجام دئیے لیکن عمر بھر کے تجربے کے بعد انہوں نے اپنے وصیت نامے میں ایک ایسا جملہ لکھا ہے جو ہر عقل پرست کے یاد رکھنے کے لائق ہے ، فرماتے ہیں کہ  :
''میں نے فلسفیانہ اورمتکلمانہ طرزِ استدلال کو جانچا ہے ، لیکن جو فائدہ میں نے قرآن مجید میں پایا ہے ، وہ فلسفیانہ اورمتکلمانہ طریقہ میں نہیں پایا'' ۔( طبقات )
	نیز حافظ ابن حجر نے لسان المیزان میں لکھا ہے کہ ''امام رازی   علم ُالکلام میں مہارت کے باوجود کہا کرتے تھے کہ جو شخص بوڑھی عورتوں کے دین کا پابند ہو وہی کامیاب ہے ''۔
	 امام رازی نے اپنی تفسیر سورة فتح تک لکھی تھی کہ ٦٠٦ھ میں ٹھیک عید کے روز تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پا گئے اورہرات میں مدفون ہوئے ۔ تفسیر کے باقی تقریباً ساڑھے چار پارے ایک دوسرے بزرگ قاضی شہاب الدین الخوبی   نے مکمل کیے (کشف الظنون)۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 استغفار کا مطلب : 6 3
5 نبی علیہ السلام کی استغفار کا مطلب 6 3
6 رحمت کے اثرات : 6 3
7 ہر کوئی اللہ کا محتاج ہے : 6 3
8 استغفار کی ایک اوروجہ : 7 3
9 کوئی گناہوں سے بچا ہوا نہیں : 8 3
10 استغفار کا طریقہ : 8 3
11 استغفار کا تعلق دل سے ہے : 8 3
12 قرآن پاک کا کلامِ الٰہی ہونایہ اللہ کی صفت ہے اور مخلوق نہیں ہے 9 1
13 ''قرآن کو مخلوق سمجھنے کی غلطی'' 13 12
14 احمد بن نصرابن مالک ابن الہیثم الخزاعی : 14 12
15 '' خدا کی راہ میں قربانیوں کی قبولیت اور قدرتی طورپر اصلاحِ حال کی ابتداء 15 12
16 منٰی اورمزدلفہ کا مکہ مکرمہ کے ساتھ تعلق اور اُن کا حکم 17 1
17 منٰی اور مزدلفہ کا مکہ مکرمہ کے ساتھ تعلق : 17 16
18 منٰی اورمزدلفہ کی موجودہ کیفیت : 18 16
19 کیا منٰی اورمزدلفہ مکہ مکرمہ شہر میں داخل ہیں؟ : 18 16
20 کیا منٰی اورمزدلفہ کو مکہ مکرمہ کے فناء میں شمار کرسکتے ہیں؟ : 19 16
21 شہر کے لیے خود فناء کا ہونا ضروری نہیں 21 16
22 پہلی دلیل : 21 16
23 دوسری دلیل : 22 16
24 تیسری دلیل : 22 16
25 منٰی اورمزدلفہ کا حکم : 23 16
26 ایک نکتہ : 23 16
27 اظہار ِممنونیت : 27 16
28 نبوی لیل ونہار 28 1
29 آنحضرت ۖ کا ذوقِ سلیم لباس میں : 28 28
30 آنحضرت ۖ کا عمامہ : 29 28
31 آنحضرت ۖ کی ٹوپی : 29 28
32 آنحضرت ۖ کا جوتا : 30 28
33 تحقیق شجرہ چشتیہ نظامیہ گیسو دراز یہ قدوسیہ 31 1
34 حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہی رحمة اللہ علیہ 31 33
35 شیخ الاسلام حضرت میاں شیخ بن حکیم اودِھی رحمة اللہ علیہ : 32 33
36 حضرت شیخ صدرالدین اودھی رحمة اللہ علیہ : 33 33
37 حضرت ابوالفضل شیخ علائو الدین اودِھی رحمة اللہ علیہ : 34 33
38 سیّد السادات حضرت خواجہ سیّد محمدگیسو دراز : 34 33
39 شجرہ طریقت چشتیہ نظامیہ گیسو دراز یہ قدوسیہ 35 33
40 حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب سیتاپوری قدس سرہ 36 1
41 گلدستہ ٔ احادیث 38 1
42 دوخصلتیں 38 41
43 د و نعمتیں 38 41
44 دوموجبِ لعنت چیزیں 39 41
45 اولاد کی اہمیت اوراُس کے فضائل 40 1
46 حضور ۖ کی اولاد سے محبت : 40 45
47 اولاد کی محبت کیوں پید ا کی گئی ؟ 41 45
48 اولاد کی تمنّا : 41 45
49 اگر اولاد ذخیرۂ آخرت ہو تو بہت بڑی نعمت ہے : 42 45
50 بعض اولاد وبالِ جان اورعذاب کا ذریعہ ہوتی ہے : 43 45
51 جن کے صرف لڑکیاں ہی لڑکیاں ہوں اُ ن کی تسلی کے لیے ضروری مضمون 44 45
52 اولاد کے پس ِپُشت مصیبتیں اور پریشانیاں : 44 45
53 اولاد کی وجہ سے ہزاروں فکریں اور جھمیلے : 45 45
54 جن کے اولاد نہ ہوتی ہو ،اُن کی تسلی کے لیے عجیب مضمون : 46 45
55 انسان 47 1
56 دُعائوں کے فضائل وترغیب میں رسول ۖ کے ارشادات 48 1
57 دُعا نجات اورفراوانی رزق کا باعث ہے : 48 56
58 دُعا کا چھوڑدینا گناہ ہے : 48 56
59 عاجز کون؟ : 48 56
60 تارکِ دُعا پر خدا کی ناراضگی : 48 56
61 دُعا ہی باعث ِنجات ہے : 48 56
62 مدد کے دروازے کھلیں گے : 49 56
63 دُعا کی توفیق قبولیت کی علامت ہے : 49 56
64 دُعاء عبادت ہے : 49 56
65 دُعا ء کرنے والے کے ساتھ خدا کی معیت : 49 56
66 اللہ تعالیٰ کو دُعاء پسند ہے : 49 56
67 امام فخر الدین راز ی رحمہ اللہ 50 1
68 دینی مسائل 55 1
69 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 55 68
70 مریض کا قبلہ رُخ ہونے پر قادر نہ ہونا : 55 68
71 مریض کے بچھونے (بستر) کا نجس ہونا : 55 68
72 جنون ، بے ہوشی اورنشہ کی حالت میں نماز کے مسائل : 55 68
73 متفرق مسائل : 57 68
74 ایک دلچسپ تفریحی مظاہرہ 59 1
75 اخبارالجامعہ 62 1
Flag Counter