Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2003

اكستان

62 - 65
قید تنہائی میں گھل گھل کر مرتا ہے اور آزادی حاصل کرنے کی خواہش کرتا ہے۔ ایک دن پھرتے ہوئے وہ دو انتہائی کمزور آدمیوں کو دیکھتا ہے اور بعد ازاں ایک ضعیف اور منحنی شخص کو دیکھتا ہے اور انسانی کم مائیگی اور موت کو جان جاتا ہے ۔ سر ناتھ (سیلون ) کا مقدس راہب بلوھر اس پریشانی میں ظاہر ہوتا ہے اور یوز آسف کو تمثیلوں میں سمجھاتاہے ۔وہ اسے انسانی غرور پر زاہدانہ طریق کار کی برتری سمجھا دیتا ہے۔ بلوھر شہرت،دولت ،کھانے پینے میں مشغولیت اور جنسی آسائش کی لذتوں کو ٹھکرادیتا ہے۔راجہ جانیسر بلوھر کا مخالف ہوجاتا ہے اور یوز آسف کی تبدیلی مذہب کا برامناتا ہے ۔راکس نجومی اور تارک الدنیا بلوہر کی کوششوں سے مذہب کے موضوع پر تنقیدی بحث میں جانیسر قائل ہوجاتا ہے ۔یوز آسف اپنی سلطنت شاہی کو ٹھکرا دیتا ہے اور تبلیغی سفروں پر نکل جاتاہے ۔بہت سی مہموں کے بعد وہ ''کسی نار'' کشمیر پہنچتاہے جہاں وہ اپنے  چیلے(آنندا ) ابابودھ کو اپنے مذہب کامستقبل سونپ کر مر جاتا ہے۔ ٩   
	یہ حوالہ کسی بھی طور حضرت عیسیٰ کے متعلق نہیں بلکہ یہ ایک ہندوستانی شہزادے بدھ (یوز آسف ) کے متعلق ہے جنہوںنے کسینا را (گھوکھپور۔کرشن نگر ہندوستان ) میں وفات پائی اور ان کا چیلا ابابودھ(آنندا ) تھا ۔شیعہ عالم ابن بابویہ کی''اکمال الدین ''(دسویں صدی عیسوی ) اور علامہ مجلسی کی ''عین الحیات '' میں بھی یہی واقعہ مذکور ہے۔ البتہ اتنا اضافہ ہے کہ یوز آسف نے ایک معبد بدھ سٹوپا تعمیر کیا تھا جس میں اسے دفنایا گیا ۔تمام معتبر عرب ماخذوں اور تاریخی کتابوں مثلاً مسعودی کی ''مروج الذہب '' (٩٥٦ئ)۔ (المسعودی ۔''مروج الذہب ۔''برہمش ۔ نفح الطیب'' ۔مصر ۔جلد نمبر ٢۔ صفحہ نمبر ١٣٨)ابن الندیم کی ''الفہرست '' (٩٨٨ء )۔ ابن الندیم ۔الفہر ست ۔مصر۔صفحہ نمبر ٤٨٦ ) بلاذرے کی ''فرق بین الفارق ''،١٠٢٣ ئ) ۔(انسائیکلو پیڈیا آف اسلام''صفحہ نمبر ١٢١٥ء ) اور الخوارزمی کی ''مفاتح العلوم'' (الخوارزمی۔''مفاتح ''صفحہ نمبر ٣٠٦) میں بدھا کے نام کو عربی میں تبدیل کرکے یوز آسف یا یوز آسب بتایا گیا ہے۔ اسے ایک ہندوستانی شہزادہ قرار دیا گیا ہے جسے خدا نے راستی کے پرچارکے لیے بھیجا اس کی جائے تدفین ہندوستان میں ''کرشن نگر''گورکپور ہے ۔لفظ کرشن نگر کو عربی میں تبدیل کرکے قشمیر یا کشمیرلکھاگیا ہے۔ بعد میں آنے والے کشمیری مورخین نے اسے وادی کشمیر کا نام دے دیا ۔کشمیر کے مسلمان مورخین نے شاید یہ کہانی اپنے ماخذوں سے لی ہے ۔تاہم کسی نے بھی ''یوز آسف ''کو عیسیٰ علیہ السلام کہنے کی جرأت نہیں کی ۔تاریخ ہند کے کچھ نیم تاریخی ماخذوں میں ، جو زیادہ تر سولہویں صدی کے ہیں ،یہ کہا گیاہے کہ یوزآسف کو ماضی بعید میں کشمیر میں مبعوث کیا گیا ۔تاہم تاریخ ہندوستان یا کشمیر کا کوئی بھی مستند مآخذیہ نہیں ثابت کرتا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کشمیر آئے ہوں ۔ ١٠ 
	 خواجہ نذیر احمد نے ملا نادری کی کتاب ''تاریخ کشمیر '' سے ایک پیرا گرف لے کر حضرت عیسیٰ کے ہندوستان
  ٩   ''انسائیکلو پیڈیا آف اسلام '' صفحہ نمبر ١٢١٥    ١٠    دیکھئے خواجہ محمد اعظم ''تاریخ اعظمی ''صابر الیکٹرانک پریس لاہور  صفحہ نمبر ٨٧
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
69 اس شمارے میں 3 1
70 حرف آغاز 4 1
71 قنوتِ نازلہ 6 70
72 درس حدیث 8 1
73 اہلِ بیعت ِرضوان نے بھی آپ کو کوفہ آنے کی دعوت دی تھی : 9 72
74 حدیث شریف کی اہم تشریح : 10 72
75 جب حضرت معاویہ کا دور آیا تو انہوں نے وہی کیاجو حضرت علی فرماتے تھے : 11 72
76 اصلی قاتل موقع پر ہی مارے گئے تھے : 11 72
77 سفر مؤخر نہ کرنے کی حکیمانہ توجیہہ : 11 72
78 یزیدیوں کے اشکال کاجواب : 12 72
79 زیادہ لوگ ہونے کی حکمت : 13 72
80 ڈاکٹر اسرار صاحب کی خدمت میں جواب آں غزل 14 1
81 مولانا مدنی سے ڈاکٹر اسرار صاحب کا اظہار براء ت : 24 80
82 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 26 1
83 رویائے صالحہ وکرامات : 26 82
84 اشارات اور خدائی امداد : 30 82
85 خواب احادیث اور اکابر کے اشارات کی روشنی میں : 30 82
86 کشف والہام کی حیثیت : 31 82
87 گستاخی کا نتیجہ : 32 82
88 بے ادبی کا انجام : 32 82
89 حضرت شیخ کے ساتھ گستاخیوں کی سزا دنیا ہی میں مل گئی : 33 82
90 اپنی گٹھڑی کی خیر منائیے : 33 82
91 حضرت شیخ کو گالیاں دینے کا وبال : 33 82
92 گستاخانہ لب ولہجہ کا نتیجہ : 33 82
93 علم سے محرومی : 34 82
94 حضرت کی بد دعاء کااثر : 34 82
95 چارپائی سے ذکرکی آواز : 34 82
96 روضۂ مطہرہ سے آپ کو سلام کا جواب ملا : 35 82
97 اللہ تعالیٰ حافظ وناصر ہے : 35 82
98 ابر کا ٹکڑا : 36 82
99 مکان کب سے نہیں گئے؟ 36 82
100 بادل ہٹ گئے : 37 82
101 پھانسی کا حکم منسوخ ہوگیا : 37 82
102 دُعاء کی برکت : 38 82
103 قبولیت دعاء : 38 82
104 رُوحانی تصرف : 39 82
105 ایک حیر ت انگیز کرامت : 39 82
106 تالاب کی مچھلیاں کنارے پر آ گئیں : 39 82
107 یہ کونسا اسٹیشن ہے ؟ ادراک ِنسبت کا دلچسپ واقعہ : 39 82
108 تصرف باطنی : 40 82
109 (جزیرة العرب کی اہمیت ) 41 1
110 حفاظتِ دین 42 1
111 حقیقت ِقرآن : 42 110
112 حسنِ ادب اور حسین تعبیر : 43 110
113 حقیقتِ حدیث : 44 110
114 وفیات 46 1
115 فہمِ حدیث 47 1
116 قیامت او ر آخرت کی تفصیلات 47 115
117 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول : 47 115
118 سورج کا مغرب سے طلوع ہونا : 49 115
119 دارالافتاء 50 1
120 ہم کہتے ہیں : 51 119
121 اب ہم اصل مسئلہ کی مزید وضاحت کرتے ہیں : 52 119
122 ہمارے دلائل یہ ہیں : 53 119
123 دینی مسائل 54 1
124 ( اذان او ر اقامت کا بیان ) 54 123
125 اذان اور اقامت میں فرق : 54 123
126 اذان و ا قامت کے احکام : 54 123
127 مسجد میں اذان کہنا : 56 123
128 اذان کا جواب دینا : 57 123
129 جن صورتوں میں اذان کا جواب نہ دے : 58 123
130 تحریکِ احمدیت 59 1
131 یوز آسف : 59 130
132 ٭بقیہ : مولانا حسین احمد مدنی 64 82
133 اس جلسہ کی صدارت کون صاحب فرمائیں گے : 64 82
Flag Counter