ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2003 |
اكستان |
|
صفحہ نمبر 4 کی عبارت عراق اور دیگر اسلامی ممالک پر رأس الکفر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جنگی کارروائیوں کی وجہ سے علماء کرام اور خطباء حضرات اپنی اپنی مساجد میں قنوتِ نازلہ کا اہتمام کریں ۔ سہولت کی غرض سے پہلے کی طرح اس بار بھی ہم اس کو ذیل میںدرج کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین۔ قنوتِ نازلہ (دُعائِ مُصیبت) حوادث ومصائب اور خاص جنگو ں کے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز صبح کی آخری رکعت میں قنوت پڑھی اور صحابہ کرام نے بھی خاص خاص حالات میں قنوتِ نازلہ پڑھی ہے اُمّتِ مسلمہ کو اس وقت جو مشکلات درپیش ہیں ۔ان کے پیشِ نظر ہمیں چاہیے کہ پابندی سے جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں او ر صبح کے فرضوں کی آخری رکعت میں رکوع کے بعد ہاتھ چھوڑ کر اس دُعاء کو امام آواز سے پڑھے اور مقتدی آہستہ آہستہ آمین کہتے رہیں۔دعا کے بعد اللہ اکبر کہہ کر سجدہ میں چلے جائیں اس دعا ء کے الفاظ موجود ہ حالات میں جو مناسب ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ان میں اگر کسی کلمہ کی تکرار کرنی چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔یابغرض اختصار ان کلمات میں اگر کوئی کمی کرنا چاہیں تو کمی بھی کی جا سکتی ہے ۔اگر خدا نخواستہ زیادہ شدید حالات ہوں تو قنوت سب جہری نمازوں میں بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ (حضرة مولانا سیّد )حامد میاں غفرلہ (رحمہ اللہ تعالیٰ) اَللّٰھُمَّ اھْدِنَا فِیْمَنْ ھَدَیْتَ،وَعَافِنَا فِیْمَنْ عَافَیْتَ،وَتَوَلَّنَا فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لَنَا فِیْمَا اَعْطَیْتَ،وَقِنَا شَرَّمَا قَضَیْتَ،فَاِنَّکَ تَقْضِیْ وَلَایُقْضٰی عَلَیْکَ وَاِنَّہ لَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ وَلَا َیزِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ،تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ،اَللّٰھُمَّ انْصُرِالْاِسْلَامَ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَاَنْجِزْوَعْدَ وَکَانَ حَقًّا عَلَیْنَا نَصْرُ الْمُؤمِنِیْنَ،اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ ذَاتَ بَنْیَھِمْ وَاَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِھِمْ وَانْصُرْ ھُمْ عَلٰی عَدُوِّکَ وَعَدُوِّھِمْ اَللّٰھُمَّ الْعَنِ الْیَھُوْدَ وَالنَّصَارٰی وَالْمُشْرِکِیْنَ وَالظَّالِمِیْنَ الْمُفْسِدِیْنَ الَّذِیْنَ یَمْنَعُوْنَ مَسَاجِدَ کَ اَنْ یُّذَکَرَ فِیْھَا اسْمُکَ وَیَسْعَوْنَ فِیْ خَرَابِھَا وَیُقَاتِلُوْنَ اَوْلِیَا ئَ کَ وَیَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِکَ وَیُکَذِّبُوْنَ رُسُلُکَ،اَللّٰھُمَّ دَمِّرْ دِےَارَھُمْ، اَللّٰھُمَّ خَالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِھِمْ وَ فَرِّقْ جَمْعَھُمْ وَشَتِّتْ شَمْلَھُمْ وَزَلْزِلْ