Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2003

اكستان

44 - 65
رعایت فاصلہ کے ساتھ تعبیر کیا ہے یعنی آیات یا جملات کا اختتام ایک جیسے لفظ پرہو جیسے والضحی واللیل اذا سجٰی۔ماودعک ربک وماقلٰی ۔وللآخرة خیرلک من الاولٰی اس کو علمِ بلاغت کی اصطلاح میں سجع بندی کہا جاتا ہے ۔جوقرآن کریم میں بہت ہی اعلیٰ معیار پر موجود ہے لیکن سجع کا معنٰی کبوتری کا آواز کرنا ۔اس لیے مفسرین حضرات  نے اس تعبیر کو قرآن کریم کے لیے ناپسند کیا اور اس کی جگہ رعایت فاصلہ کی تعبیر اختیار کی ہے فقہ حنفی کے مطابق اگر بدن یا کپڑے پرایک درہم کی مقدار نجاست لگی ہوئی ہو اور لا علمی کی حالت میں نماز پڑھ لی جائے تو بہتر یہ ہے کہ اس نماز کو دوبارہ پڑھا جائے تاہم اگر دوبارہ نہ بھی پڑھی جائے تو فرض ادا ہو جاتا ہے اور مقدارِدرہم نجاست معاف ہے اس کی دلیل حد یث میں موجود ہے حدیث پاک میں ہے کہ صحابہ کرام  پتھر کے ساتھ استنجا ء پر اکتفا ء کرتے پھر اسی حالت میں وضو کرکے نماز ادا کرتے حالانکہ پتھر مقلل نجاست ہے مزیل نجاست نہیں اس کے باوجود صحابہ کرام اس نماز کا اعادہ نہیں کرتے تھے اس سے  ثابت ہوا کہ اگر مخرج براز (یعنی مقعد) کی مقدار نجاست لگی ہوئی ہوتو وہ معاف ہے لیکن فقہا ء کرام کا حسنِ ادب ملاحظہ کیجیے کہ اس مسئلہ کے بیان میں انہوں نے مقعد یا مخرج براز یا محل استنجاء کے غیر پسندیدہ لفظ استعمال کرنے کی بجائے ''مقدار درہم'' کی تعبیر اختیار کی ہے (مبسوط سرخسی )۔ اندازہ کیجیے کہ جب علماء وفقہا ء لفظی تعبیر میں اتنی احتیاط کرتے ہیں تو تحقیق معانی او ر تحقیق ِمسائل میں وہ کیوں احتیاط نہ کریں گے؟ یقینا علماء حضرات معانی و مسائل کی تحقیق میں اس سے کہیں زیادہ احتیاظ کرتے تھے کیونکہ اگر تعبیر میںبے احتیاطی ہو جائے تو اس پر مؤاخذہ نہیں لیکن معانی ومسائل کی بے احتیاطی اور تغافل پر سخت مؤاخذہ ہے اس لیے موجودہ دور کے آزاد منش محققین کے مقابلہ میںزمانہ ماضی کے فقہا ء کی تحقیقات زیادہ قابلِ اعتماد ہیں ۔حکیم الامت شاعرِ مشرق علامہ ا	قبال  نے سچ کہا ہے  :
زا جتھاد عالمانِ کوتاہ نظر		اقتدائِ رفتگاں محفوظ تر
حقیقتِ حدیث  :
	جب یہ بات معلوم ہوچکی کہ قرآن الفاظ ومعانی کے مجموعہ کانام ہے تو اب یہ بھی معلوم کرلیجیے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے معانی سکھانے اور سمجھانے کے لیے کتاب اللہ کے ساتھ رسول اللہ  ۖ کو بھی مبعوث فرمایا مبعوث فرماکر بعثت نبوی کے اساسی وبنیادی مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا وانزلنا الیک الذکرلتبین للناس ما نزل الیھمترجمہ: اور ہم نے اتاری تجھ پر یہ یاداشت کہ تو کھول دے لوگوں کے سامنے وہ چیز جو اتری ان کے واسطے چنانچہ آپ نے کتاب اللہ کے معانی کو اللہ تعالیٰ کی رہنمائی اور نگرانی میں خوب کھول کر بیان فرمایا ۔ اور دشمنانِ دین کی پروا کیے بغیر بیان فرمایا ۔اس تبیین کتاب کی دو قسمیں ہیں (١) آپ نے قرآن کریم کی اپنے زریں اقوال کے ذریعہ تفسیر

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
69 اس شمارے میں 3 1
70 حرف آغاز 4 1
71 قنوتِ نازلہ 6 70
72 درس حدیث 8 1
73 اہلِ بیعت ِرضوان نے بھی آپ کو کوفہ آنے کی دعوت دی تھی : 9 72
74 حدیث شریف کی اہم تشریح : 10 72
75 جب حضرت معاویہ کا دور آیا تو انہوں نے وہی کیاجو حضرت علی فرماتے تھے : 11 72
76 اصلی قاتل موقع پر ہی مارے گئے تھے : 11 72
77 سفر مؤخر نہ کرنے کی حکیمانہ توجیہہ : 11 72
78 یزیدیوں کے اشکال کاجواب : 12 72
79 زیادہ لوگ ہونے کی حکمت : 13 72
80 ڈاکٹر اسرار صاحب کی خدمت میں جواب آں غزل 14 1
81 مولانا مدنی سے ڈاکٹر اسرار صاحب کا اظہار براء ت : 24 80
82 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 26 1
83 رویائے صالحہ وکرامات : 26 82
84 اشارات اور خدائی امداد : 30 82
85 خواب احادیث اور اکابر کے اشارات کی روشنی میں : 30 82
86 کشف والہام کی حیثیت : 31 82
87 گستاخی کا نتیجہ : 32 82
88 بے ادبی کا انجام : 32 82
89 حضرت شیخ کے ساتھ گستاخیوں کی سزا دنیا ہی میں مل گئی : 33 82
90 اپنی گٹھڑی کی خیر منائیے : 33 82
91 حضرت شیخ کو گالیاں دینے کا وبال : 33 82
92 گستاخانہ لب ولہجہ کا نتیجہ : 33 82
93 علم سے محرومی : 34 82
94 حضرت کی بد دعاء کااثر : 34 82
95 چارپائی سے ذکرکی آواز : 34 82
96 روضۂ مطہرہ سے آپ کو سلام کا جواب ملا : 35 82
97 اللہ تعالیٰ حافظ وناصر ہے : 35 82
98 ابر کا ٹکڑا : 36 82
99 مکان کب سے نہیں گئے؟ 36 82
100 بادل ہٹ گئے : 37 82
101 پھانسی کا حکم منسوخ ہوگیا : 37 82
102 دُعاء کی برکت : 38 82
103 قبولیت دعاء : 38 82
104 رُوحانی تصرف : 39 82
105 ایک حیر ت انگیز کرامت : 39 82
106 تالاب کی مچھلیاں کنارے پر آ گئیں : 39 82
107 یہ کونسا اسٹیشن ہے ؟ ادراک ِنسبت کا دلچسپ واقعہ : 39 82
108 تصرف باطنی : 40 82
109 (جزیرة العرب کی اہمیت ) 41 1
110 حفاظتِ دین 42 1
111 حقیقت ِقرآن : 42 110
112 حسنِ ادب اور حسین تعبیر : 43 110
113 حقیقتِ حدیث : 44 110
114 وفیات 46 1
115 فہمِ حدیث 47 1
116 قیامت او ر آخرت کی تفصیلات 47 115
117 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول : 47 115
118 سورج کا مغرب سے طلوع ہونا : 49 115
119 دارالافتاء 50 1
120 ہم کہتے ہیں : 51 119
121 اب ہم اصل مسئلہ کی مزید وضاحت کرتے ہیں : 52 119
122 ہمارے دلائل یہ ہیں : 53 119
123 دینی مسائل 54 1
124 ( اذان او ر اقامت کا بیان ) 54 123
125 اذان اور اقامت میں فرق : 54 123
126 اذان و ا قامت کے احکام : 54 123
127 مسجد میں اذان کہنا : 56 123
128 اذان کا جواب دینا : 57 123
129 جن صورتوں میں اذان کا جواب نہ دے : 58 123
130 تحریکِ احمدیت 59 1
131 یوز آسف : 59 130
132 ٭بقیہ : مولانا حسین احمد مدنی 64 82
133 اس جلسہ کی صدارت کون صاحب فرمائیں گے : 64 82
Flag Counter