Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2003

اكستان

40 - 65
سے کچھ آگے گزرا تو لبِ سڑک کھڑے ہوئے مشتاقانِ دید سے معلوم ہوا کہ حضرت ابھی نوشہرہ تشریف لارہے ہیں میں وہیں بس سے اتر کر جان نثاروں کی صف میں کھڑا ہوگیا تھوڑی دیر کے بعد کوکبِ جلال وجمال حسینیت کا پرچم لہراتاہوا جلوہ افروز ہوا تقریباً چارمیل کا فاصلہ طے ہوکر جلسہ گاہ میں تشریف فرما ہوئے ،جہاں پہلے سے تقریر کا انتظام کیا گیا تھا ۔حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحب کی تقریر کے بعد حضرت  نے ارشادات سے نوازا ۔پروگرام ختم ہونے کے بعد میں نے واپسی کے بارے میں دریافت کیا ۔آپ نے حضرت بادشاہ گل صاحب سے فرمادیا کہ پروگرام بتا دیں ۔
	حضرت تو کسی اور جگہ تشریف لے گئے اور میں سیدھا گھر چلا آیا اور یہاں آکر مشتاقانِ دیدکو اطلاع کردی کہ کل ٢٨ جنوری کو صبر حسین  کا علمبردار کیمبلپور سے گزرے گا چنانچہ اکثر احباب ٢٨ کو کیمبلپور پہنچ گئے ،شام کوحضرت کے استقبال او ر زیارت کے لیے مسلمانانِ کیمبلپور کا ایک انبوہ جس کی قیادت میں سید میر حضرت شاہ صاحب مرحوم ایڈوکیٹ پیش پیش تھے ریلوے اسٹیشن پر پہنچا گاڑی کے پہنچتے ہی حضرت نے سب سے مصافحہ فرمایا اور اسٹیشن کے برآمدہ میںنماز باجماعت ادا فرمائی ،جس کے امام آپ خود بنے ۔جب ریل کیمبلپورسے چلی تو یہ سیہ کار بھی ڈبہ میں سوار ہو گیا ۔ٹکٹ پہلے ہی راولپنڈی کا لے رکھا تھا ،گاڑی میں کھانا گرم کیا گیا او ر اس (راقم الحروف )نے میزبانوں کے بادشاہ کے ساتھ کھانا کھایا۔کتنا پرلطف اور پر کیف وہ منظرتھا ۔کھانے کے بعد آپ اپنی برتھ پر لیٹ گئے احقر آگے بڑھا اور پائوں دبانے کی سعادت حاصل کرنی شروع کردی دل میں ڈر رہا تھا کہ یہ پیکرِ انکسار ومجسمہ تواضع مجھ کو روک نہ دیں مگر اس آن دلربائی کے قربان کچھ بھی نہ فرمایا۔ جی کھول کر سعادت حاصل کی حتی کہ گولڑہ کے اسٹیشن پر ریل آکر کھڑی ہوئی ۔راستہ میں کسی بھی اسٹیشن پر کچھ دریافت نہ فرمایا تھا لیکن یہاں پہنچتے ہی فرمایا کون سا اسٹیشن ہے؟ میںنے عرض کیا کہ ''گولڑہ '' ہے۔یہ سُن کر فرمایا گولڑہ شریف ! (جہاں تک خیال ہے چونکہ ) حاجی صاحب نوراللہ مرقدہ کے گلشنِ صابری کا ایک سدا بہار پھول یہاں بھی عطر بیز ہے ۔اسی لیے اس مقام کی جانب خصوصی طورپر آپ متوجہ ہوئے۔( انتھٰی بلفظہ بتغییر یسیر )
تصرف باطنی  :
	حاجی احمد حسین صاحب لاہرپوری تحریر فرماتے ہیں کہ : ابتدا ء میں شامتِ اعمال سے فجر و ظہر کے وقت میری آنکھ نہ کھلتی تھی اور نماز فوت ہو جایا کرتی تھی۔میں نے اپنی حالت سے حضرت کو مطلع کیا ۔سخت تنبیہ فرمائی ۔چنانچہ مکتوب نمبر ٢٨ ص٧٧ مکتوباتِ شیخ الاسلام میں اسی طرف اشارہ ہے ۔اس کے بعد سے میری یہ کیفیت ہو گئی کہ بلا ناغہ فجر و ظہر کے وقت خواب میں حضرت کو غصے کی حالت میں فرماتے دیکھتا تھا کہ کیوں نماز پڑھنے کا ارادہ نہیں ہے ؟میں گھبرا کر اُٹھ بیٹھتا تھا۔یہ کیفیت تقریباً ایک ماہ رہی جب اچھی طرح نماز کا پابند ہوگیا یہ کیفیت ختم ہوگئی ۔  (بقیہ صفحہ ٦٣ )  

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
69 اس شمارے میں 3 1
70 حرف آغاز 4 1
71 قنوتِ نازلہ 6 70
72 درس حدیث 8 1
73 اہلِ بیعت ِرضوان نے بھی آپ کو کوفہ آنے کی دعوت دی تھی : 9 72
74 حدیث شریف کی اہم تشریح : 10 72
75 جب حضرت معاویہ کا دور آیا تو انہوں نے وہی کیاجو حضرت علی فرماتے تھے : 11 72
76 اصلی قاتل موقع پر ہی مارے گئے تھے : 11 72
77 سفر مؤخر نہ کرنے کی حکیمانہ توجیہہ : 11 72
78 یزیدیوں کے اشکال کاجواب : 12 72
79 زیادہ لوگ ہونے کی حکمت : 13 72
80 ڈاکٹر اسرار صاحب کی خدمت میں جواب آں غزل 14 1
81 مولانا مدنی سے ڈاکٹر اسرار صاحب کا اظہار براء ت : 24 80
82 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 26 1
83 رویائے صالحہ وکرامات : 26 82
84 اشارات اور خدائی امداد : 30 82
85 خواب احادیث اور اکابر کے اشارات کی روشنی میں : 30 82
86 کشف والہام کی حیثیت : 31 82
87 گستاخی کا نتیجہ : 32 82
88 بے ادبی کا انجام : 32 82
89 حضرت شیخ کے ساتھ گستاخیوں کی سزا دنیا ہی میں مل گئی : 33 82
90 اپنی گٹھڑی کی خیر منائیے : 33 82
91 حضرت شیخ کو گالیاں دینے کا وبال : 33 82
92 گستاخانہ لب ولہجہ کا نتیجہ : 33 82
93 علم سے محرومی : 34 82
94 حضرت کی بد دعاء کااثر : 34 82
95 چارپائی سے ذکرکی آواز : 34 82
96 روضۂ مطہرہ سے آپ کو سلام کا جواب ملا : 35 82
97 اللہ تعالیٰ حافظ وناصر ہے : 35 82
98 ابر کا ٹکڑا : 36 82
99 مکان کب سے نہیں گئے؟ 36 82
100 بادل ہٹ گئے : 37 82
101 پھانسی کا حکم منسوخ ہوگیا : 37 82
102 دُعاء کی برکت : 38 82
103 قبولیت دعاء : 38 82
104 رُوحانی تصرف : 39 82
105 ایک حیر ت انگیز کرامت : 39 82
106 تالاب کی مچھلیاں کنارے پر آ گئیں : 39 82
107 یہ کونسا اسٹیشن ہے ؟ ادراک ِنسبت کا دلچسپ واقعہ : 39 82
108 تصرف باطنی : 40 82
109 (جزیرة العرب کی اہمیت ) 41 1
110 حفاظتِ دین 42 1
111 حقیقت ِقرآن : 42 110
112 حسنِ ادب اور حسین تعبیر : 43 110
113 حقیقتِ حدیث : 44 110
114 وفیات 46 1
115 فہمِ حدیث 47 1
116 قیامت او ر آخرت کی تفصیلات 47 115
117 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول : 47 115
118 سورج کا مغرب سے طلوع ہونا : 49 115
119 دارالافتاء 50 1
120 ہم کہتے ہیں : 51 119
121 اب ہم اصل مسئلہ کی مزید وضاحت کرتے ہیں : 52 119
122 ہمارے دلائل یہ ہیں : 53 119
123 دینی مسائل 54 1
124 ( اذان او ر اقامت کا بیان ) 54 123
125 اذان اور اقامت میں فرق : 54 123
126 اذان و ا قامت کے احکام : 54 123
127 مسجد میں اذان کہنا : 56 123
128 اذان کا جواب دینا : 57 123
129 جن صورتوں میں اذان کا جواب نہ دے : 58 123
130 تحریکِ احمدیت 59 1
131 یوز آسف : 59 130
132 ٭بقیہ : مولانا حسین احمد مدنی 64 82
133 اس جلسہ کی صدارت کون صاحب فرمائیں گے : 64 82
Flag Counter