ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2003 |
اكستان |
|
تقریظ وتنقید نام کتاب : جمال یوسف تالیف : مولانا عبدالقیوم حقانی صفحات : ٣٠٤ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : القاسم اکیڈیمی جامعہ ابوہریرہ خالق آباد نوشہرہ قیمت : درج نہیں زیرِتبصرہ کتاب محدثِ کبیر، قائد تحریکِ ختم نبوت حضرت مولانامحمد یوسف بنوری رحمہ اللہ (م: ١٣٩٧/١٩٧٧ئ) کے حالاتِ زندگی پر مشتمل ہے ۔سوانح نگار نے حضرت بنوری رحمہ اللہ کی زندگی کے تمام حالات بیس ابواب کے تحت درج کیے ہیں جن سے حضرت کی زندگی کے تمام پہلو اُجاگر ہوتے ہیں اور آپ کی دینی ومذہبی ملکی وملی خدمات نکھر کر سامنے آجاتی ہیں۔ اندازِ بیان سہل اور دلکش ہے ۔آئندہ ایڈیشن میں سوانح نگار اگر کسی مقام پرحضرت کی مکمل تاریخ وفات درج کر دیں تو اچھا ہو۔ ٭ نام کتاب : توضیح الکلام پر ایک نظر تالیف : مولانا حبیب اللہ ڈیروی صفحات : ٣١٦ سائز : ٨/٢٠٢٦