ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2003 |
اكستان |
|
پوچھا نہیں اسی طرح نماز پڑھ لی تب بھی نماز نہیں ہوتی ۔البتہ اگر بعد میںمعلوم ہوجائے کہ قبلہ کی طرف ہی پڑھی تھی تو نماز ہو گئی لیکن ایسے وقت میں عورت کو ایسی شرم نہ کرنی چاہیے۔ مسئلہ : اگر کوئی بتلانے والا نہ ملا اور دل کی گواہی پرنماز پڑھ لی پھر معلوم ہوا کہ جس طرف نماز پڑھی ہے اس طرف قبلہ نہیں ہے تو بھی نماز ہو گئی۔ مسئلہ : اگر بے رخ نماز پڑھتا تھا پھر نماز ہی میں معلوم ہو گیا کہ قبلہ اس طرف نہیں ہے بلکہ فلانی طرف ہے تو نما ز ہی میں قبلہ کی طرف گھوم جائے ۔اب معلوم ہو جانے کے بعد اگر قبلہ کی طرف نہ پھر ے گا تو نماز نہ ہو گی ۔ مسئلہ : اگر کوئی کعبہ شریف کے اند ر نماز پڑھے تو یہ بھی جائز ہے اور اس کے اند ر نماز پڑھنے والے کو اختیار ہے جس طرف چاہے منہ کرکے نماز پڑھے ۔ مسئلہ : کعبہ شریف کے اند رفرض نماز بھی درست ہے اور نفل بھی درست ہے۔ مسئلہ : اگر قبلہ نہ معلوم ہونے کی صورت میں جماعت سے نماز پڑھی جائے تو امام ومقتدی سب کو اپنے غالب گمان پر عمل کرنا چاہیے۔ لیکن اگر کسی مقتدی کاگمان غالب امام کے خلاف ہو گا تو اس کی نماز اس امام کے پیچھے نہ ہوگی ۔اس لیے کہ وہ امام اس کے نزدیک غلطی پر ہے اور کسی کو غلطی پر سمجھ کر اس کی اقتدا جائز نہیں۔ لہٰذا ایسی صورت میں اس مقتدی کو تنہا نماز پڑھنا چاہیے جس طرف اس کا غالب گمان ہو۔ مسئلہ : قبلہ کی طرف منہ کرنے سے مراد قبلہ کی طرف سینہ کرنا ہے ۔منہ کرنا شرط نہیں ہے البتہ سنت ہے۔ لہٰذا اگر نمازی نے بلا عذر قصداً قبلہ سے سینہ پھیر دیا اگرچہ پھر فوراً ہی قبلہ رخ ہو گیا ہو تو اس کی نماز فاسد ہو گئی ۔او ر اگر بلا قصد پھر گیا مثلاً نماز پڑھنے کے دوران ریل گاڑی پھر گئی یا جس جانور پر سوار تھا وہ پھر گیا اور ایک رکن یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار وقفہ نہ ہوا تونماز درست ہو گئی اور اگر اس قدر وقفہ ہو گیا تو نماز فاسد ہو گئی۔ اور اگر منہ خواہ تھوڑا ہو یا سارا قبلہ سے پھرا ور سینہ نہیں پھرا تو نماز فاسد نہیں ہوگی مگر بلاعذر ایسا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ مسئلہ : اگر کوئی مریض کسی مرض کے سبب سے قبلہ کی طرف منہ نہیں کر سکتا اور اس کے پاس کوئی ایسا شخص بھی نہ ہو جو اس کا منہ قبلہ کی طرف پھیر دے یا پھیرنے والا تو موجود ہے لیکن منہ پھیرنا بیمار کو نقصان دے گا تو وہ جس طرف کو چاہے رُخ کرلے۔ (٦) نماز کے وقتوں کا بیان : مسئلہ : پچھلی رات کوصبح ہوتے وقت مشرق کی طرف یعنی جدھر سے سورج نکلتا ہے آسمان کی لمبائی پر شرقاً غرباً