Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2003

اكستان

31 - 65
وتبتل الیہ تبتیلا (قرآن حکیم )آپ کا عمل اس آیت کی تفسیر تھا  :
 	ایک دفعہ اہلیہ محترمہ نے صاحبزادی کے نکاح کے سلسلے میں انتظام کرنے کی طرف توجہ دلائی اثناء گفتگو زبا ن سے یہ جملہ بھی نکلا کہ کیا آپ کو کوئی تعلق نہیں ہے ؟ جواباً ارشاد فرمایا ''مجھے سوائے اپنے اللہ کے اور کسی سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کے بندوں سے صرف اس قدر تعلق ہے کہ میں قیامت میں مواخذہ سے بچ جائوں۔'' اس کے بعد ان کا عقد نہایت درجہ سادگی سے کیا جیسے رسول کریم علیہ الصلٰوةوالسلام اور صحابۂ کرام   کا طریق تھا۔
	یہ تو آپ نے اہلیہ محترمہ سے دل کی کیفیت بتلائی اور عمل یہ تھا کہ ان صاحبزادی ''ریحانہ'' صاحبہ کو پیار میں کبھی چاند اور کبھی سورج فرماتے تھے یہ آپ کی پہلی ہی صاحبزادی تھیں جن کاعقد ہو رہا تھا ان سے اتنا زیادہ تعلق تھا کہ جیل سے بھی ان ہی کے نام بیشتر خطوط اور کبھی تحائف کے پارسل ارسال فرماتے رہتے تھے۔(ملخصاً از واقعات ص٧٥)
	اپنے لیے تعظیماً کھڑا ہونا سخت ناپسند تھا اگر لوگ نہیں مانتے تھے تو آپ اسی طرح کھڑے رہتے تھے اور لوگو ں کو بٹھا کر پھر بیٹھتے تھے ۔رسول اللہ  ۖ کے اس ارشاد سے استدلال فرمایا کرتے تھے لا تقوموا لی کما یقوم الا عاجم۔
	بدن دبوانا پسند نہیں تھا ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جب آپ زیادہ تھکے ہوئے ہوتے تھے توخصوصاً منع فرماتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ میری نظر سے کوئی حدیث ایسی نہیں گزری جس میں رسول اللہ  ۖ  سے بدن دبوانا ثابت ہو۔
	مرض وفات کے دوران کمزوری کا یہ عالم ہوگیاتھا کہ بغیر سہارا بیٹھ نہ سکتے تھے مگر غذا کے وقت تکیہ سے ضرور علیحدہ ہو جاتے تھے سب اہلِ خانہ کا اصرار ہوتا کہ ٹیک ہی لگاکر کھانا تناول فرمالیں مگر صا ف فرمادیتے نہیں بھائی یہ سنت کے خلاف ہے اور پھر ٹیک لگائے بغیر غذا تناول فرماتے۔(واقعات ص٧٤ملخصاً)
	مولانا فرید الوحیدی صاحب جو حضرت مدنی رحمہ اللہ کے پوتے ہوتے ہیں (ان کے والد مولانا وحید احمد صاحب مدنی رحمہ اللہ حضرت کے سگے بھتیجے تھے ۔(حضرت مولانا صدیق احمد رحمة اللہ علیہ کے صاحبزاد ے تھے جو حضرت کے بڑے بھائی تھے )اور مولانا وحید اسارت مالٹا میں بھی ساتھ رہے تھے )تحریر فرماتے ہیں  :
خواتین کو بیعت کرنے کا طریقہ یہ تھا کہ ایک لمبا کپڑا عمامہ وغیرہ کا لے کر ایک سراخود پکڑتے اور دوسرا سرا پس پردہ سے خاتون پکڑتیں پھر کلماتِ بیعت تلقین فرماتے۔
	خواتین کی درخواستیں اور پریشانیاں عموماًاہلِ خانہ کے واسطے سے سنتے اور جوابات ،دعائیں ،مشورے یا تعویذ دیتے۔ دیہاتی عورتیں کبھی کبھی اہلِ خانہ کی نظر سے بچ کر مطالعہ گاہ تک پہنچ جا تی تھیں تو آپ دوسری طرف رخ پھیر لیتے تھے اور موجود خادم بچہ اہلیہ محترمہ یا صاحبزادیوں کو آواز دیدیتے تھے اور یہ صورت ختم ہو جاتی تھی (واقعات ص٧٤و ص ٧٥ملتقطا)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
69 اس شمارے میں 3 1
70 حرف آغاز 4 1
71 درس حدیث 6 1
72 .فضائل حضرت فاطمہ وحسن وحسین رضی اللہ عنہم 6 71
73 حضرت ابوبکر کا دوراور حضرت علی و حسن : 7 71
74 بِاَبِیْ کامطلب : 7 71
75 جدید حاشیہ قرآن کریم پر ایک تحقیقی نظر 8 1
76 دونوںمیں فرق : 10 75
77 پہلا فرق : 10 75
78 دوسرا فرق : 10 75
79 تیسرا فرق : 11 75
80 (١) حکومت اسرائیل : 11 75
81 (٢) حکومت اسرائیل : 12 75
82 (٣) روضۂ نبوی : 13 75
83 (٤) فقہی مدارس : 14 75
84 (٥) چارمصلے : 15 75
85 (٦) بریلوی غیر مقلد گٹھ جوڑ : 17 75
86 (٧) دین میں ناحق غلو جائز نہیں : 18 75
87 (٨) ولادت مسیح علیہ السلام : 18 75
88 (٩) قادیانیوں پر نظرعنایت : 19 75
89 (١٠) علماء حق پر الزام تراشی : 20 75
90 شیخ العرب والعجم حضرت مولانا سید حُسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 22 1
91 جنگِ عظیم،ترکوں کے خلاف عربوں کی بغاوت 22 90
92 ـ اہلِ مدینہ کی وفادار 22 90
93 اہلِ مدینہ ترکوں کے خلاف بغاوت میں کیوں شریک نہ ہوئے : 23 90
94 حضرت مدنی قدس سرہ کی حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ سے بے مثال عقیدت : 23 90
95 حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ کا تعلق مع اللہ، اتباعِ سنت اور تبحرِ علمی : 25 90
96 دورانِ درس : 26 90
97 ایثار و توکل کی تعلیم : 27 90
98 بیعت اور پردہ کی پابندی : 27 90
99 کلماتِ بیعت : 28 90
100 بیعت کی اصل : 28 90
101 بیعت کی حدیث : 29 90
102 سخاوت وشجاعت : 30 90
103 وتبتل الیہ تبتیلا (قرآن حکیم )آپ کا عمل اس آیت کی تفسیر تھا : 31 90
104 ڈاڑھی نہ رکھنے پر خفگی : 32 90
105 عرضِ حال 33 1
106 فہمِ حدیث٭قیامت او ر آخرت کی تفصیلات 34 1
107 ابن صیاد کی حقیقت : 34 106
108 دینی مسائل٭نماز کی شرطوں کا بیان 39 1
109 (٥) استقبالِ قبلہ : 39 108
110 استقبال ِقبلہ کی ضروری حد کیا ہے ؟ : 39 108
111 مکہ مکرمہ سے دُور شہروں میں سمت ِقبلہ اور جہتِ استقبال معلوم کرنے کا شرعی طریقہ : 40 108
112 (٦) نماز کے وقتوں کا بیان : 41 108
113 نمازوں کے مستحب اوقات : 42 108
114 وہ اوقات جن میں نماز پڑھنا منع ہے : 44 108
115 متفرقات : 45 108
116 مبارک ہو تم کو 46 1
117 تحریکِ احمدیت 47 1
118 نوٹووچ کاقصہ : 50 117
119 فری میسن فرقہ : 51 117
120 مسیح کے مصلوب کرنے کاایک چشم دید گواہ : 52 117
121 عالمی خبریں 54 1
122 دیکھو بش کو! 54 121
123 مسلمانوں شرمائو مت 54 121
124 ٭کولمبیا کی تباہی کی ذمہ دار کلپنا چاولا 56 121
125 ٭بھارت میںگُردوں کامحلہ 57 121
126 وفیات 58 1
127 جناب حاجی مبین احمد صاحب کو صدمہ 58 126
128 تقریظ وتنقید 60 1
Flag Counter