ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2003 |
اكستان |
|
ناشر : جامعہ اسلامیہ حبیب العلوم ڈیرہ اسماعیل خان قمت : /١٥٠ امام کے پیچھے مقتدی کو قرا ء ت کرنا جائز ہے یا ناجائز ،امام کے پیچھے مقتدی کی قرا ء ت کی حیثیت کیا ہے؟ اس مسئلہ کے بارے میںوکیل اہلِ سنت شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز صفدر دامت برکاتہم نے ایک ضخیم کتاب ''احسن الکلام فی ترک القراء ة خلف الامام '' کے نام سے تحریر فرمائی تھی جس میں آپ نے اس مسئلہ کے مَالَہ وَمَا علَےْہ کو بڑی تفصیل کے ساتھ ذکر کیا تھا عرصۂ دراز تک اس کتاب کا کوئی معقول جواب غیر مقلد ین کی جانب سے تحریر نہیں کیا گیا، کچھ عرصہ قبل ایک غیر مقلد عالم مولانا ارشاد الحق اثری صاحب نے دو جلد وں میں اس کا جواب لکھا جسے غیر مقلد ین حضرات نے بہت سراہا اور یہ سمجھنے لگے کہ احسن الکلام کے جواب کا قرض چکا دیا گیا ۔کیا واقعی یہ کتاب احسن الکلام کا جواب ہے اور اس سے احسن الکلام کے جواب کا قرض چکا دیاگیا ہے اس کو جاننے کے لیے زیرِ تبصرہ کتاب ''توضیح الکلام پر ایک نظر ''کا مطالعہ کافی ہے۔ یہ کتاب حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم کے لائق شاگرد اور آپ کے علوم کے امین حضرت مولانا حبیب اللہ ڈیروی زید مجدہم نے تحریر فرمائی ہے اس کتاب میں آپ نے بتلایا ہے کہ مولانا ارشاد الحق اثری کی کتاب حضرت شیخ الحدیث صاحب کی کتاب کا جواب نہیں ہے بلکہ اس کی تائید ہے کیونکہ اس میں مولانا ارشاد الحق صاحب نے بجا طورپر تحریر فرمایاہے کہ : ''امام بخاری سے لے کر تمام محققین علماء اہل حدیث میں کسی نے یہ نہیں کہا کہ جو فاتحہ نہ پڑھے وہ بے نماز ہے کافرہے''۔ مولانا حبیب اللہ صاحب نے مولانا ارشاد الحق صاحب کے اس قسم کے اور بھی کئی حوالے توضیح الکلام میں درج فرمائے ہیں نیز اثری صاحب نے جواب میں جہاں جہاں غلط بیانی سے کام لیا ہے اسے بھی واضح کیا ہے۔ زبان و بیان کے انداز سے صرف ِنظر کرتے ہوئے اس موضوع پراس کتاب کا مطالعہ معلومات افزا اور مفید ہے ۔ ٭ نام کتاب : پردہ نو مسلم خواتین کی نظر میں تصنیف : مفتی عبدالرحیم رحیمی صفحات : ٩٢ ناشر : ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ ملتان