Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2003

اكستان

12 - 65
	تفسیر  :  یہودیوں پر جو ذلت ومسکنت غضب الٰہی کے نتیجے میں مسلط کی گئی ہے اس سے وقتی طور پر بچائو کی دو صورتیں ہیں:ایک یہ کہ وہ اللہ کی پناہ میں آجائیں ،جس کامطلب یہ ہے کہ وہ اسلام قبول کر لیں یا اسلامی حکومت میں جزیہ دے کر ذمی کی حیثیت سے رہنا قبول کر لیں ۔دوسری صورت یہ ہے کہ لوگوں کی پناہ ان کو حاصل ہو جائے اس کے دومفہوم بیان کیے گئے ہیں : ایک یہ کہ اسلامی مملکت کی بجائے عام مسلمان ان کو پنا ہ دیدیں جیسا کہ ہر مسلمان کو یہ حق حاصل ہے اور اسلامی مملکت کے حکمرانوںکو یہ تاکید کی گئی ہے کہ وہ ادنیٰ مسلمان کی دی گئی پناہ کو بھی ردنہ کریں،دوسرا یہ کہ کسی بڑی غیر مسلم طاقت کی پشت پناہی ان کو حاصل ہوجائے کیونکہ ''الناس ''عام ہے اس میں مسلمان اور غیر مسلمان دونوں شامل ہیں ،جیسا کہ یہودیوں کی موجودہ حکومت (اسرائیل )امریکہ برطانیہ او رفرانس وغیرہ کی حمایت سے قائم ہے ان بڑی طاقتوں نے اپنے استعماری مقاصد اور مسلمانو ں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے اس یہودی مملکت کووجود بھی بخشا ہے او ر وہ اس کے مستقل پشت پناہ بھی ہیں ،اس لیے یہودیوں کی اس مملکت کی وجہ سے جو دراصل امریکہ وغیرہ کی شرقِ اوسط میںایک چھائونی ہے اس شبہ او ر مغالطہ کا شکار نہ ہونا چاہیے کہ یہ اس ذلت ومسکنت کے خلاف ہے جو ان کی بابت قرآن میں بیان کیاگیا ہے بلکہ قرآن کی صداقت کا یہ منہ بولتا ثبوت بہ عبرت دیکھنا چاہیے کہ یہ حکومت ہر طرح کے امکانات سے مسلح ہونے کے باوجود ایک ایسی ذلیل او ررُسواکن صورت حال سے دوچار ہے جو دنیا کی کسی قوم او ر حکومت کے حصہ میں نہیں آئی ،یعنی اس کے طاقتور اور ہتھیاروں سے لیس فوجی دستوں کو معمولی عمر کے بچے یوں پتھر مارتے ہیں جیسے بندروں کو پتھر مارا جا رہا ہو اور یہود برس ہا برس سے ہر طرح کی قوت و حکمت صرف کرنے کے باوجود اپنی اس ذلت آمیز صورتِ حال کو بدلنے میں ناکام ہیں ۔(خذلھم اللّٰہ)  آخری بین القوسین عبارت نئے ایڈیشن سے حذف کردی گئی ہے، مقابلہ کرو پہلا ایڈیشن صفحہ ٨٢ ،حاشیہ ٤ ،دوسرا ایڈیشن صفحہ ١٦٧ حاشیہ ١ ۔
(٢)  حکومت اسرائیل  :
	آیت  :  یا یھا الذین آمنوا لا تتخذوا الیھود والنصٰرٰی اولیاء بعضھم اولیاء بعض۔
	ترجمہ  :  اے ایمان والو! تم یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بنائو یہ تو آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔
تفسیر  :  قرآن کی بیان کردہ حقیقت کا مشاہدہ ہر شخص کر سکتا ہے کہ یہود ونصارٰی کا اگرچہ آپس میں عقائد کے لحاظ سے شدید اختلاف اور باہمی بغض وعناد ہے لیکن اس کے باوجود یہ اسلام او ر مسلمانوں کے خلاف ایک دوسرے کے معاون ،بازو اور محافظ ہیں ۔(اسرائیل جوایک یہودی مملکت ہے اس کا وجود ہی غیر قانونی او ر عدل و
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
69 اس شمارے میں 3 1
70 حرف آغاز 4 1
71 درس حدیث 6 1
72 .فضائل حضرت فاطمہ وحسن وحسین رضی اللہ عنہم 6 71
73 حضرت ابوبکر کا دوراور حضرت علی و حسن : 7 71
74 بِاَبِیْ کامطلب : 7 71
75 جدید حاشیہ قرآن کریم پر ایک تحقیقی نظر 8 1
76 دونوںمیں فرق : 10 75
77 پہلا فرق : 10 75
78 دوسرا فرق : 10 75
79 تیسرا فرق : 11 75
80 (١) حکومت اسرائیل : 11 75
81 (٢) حکومت اسرائیل : 12 75
82 (٣) روضۂ نبوی : 13 75
83 (٤) فقہی مدارس : 14 75
84 (٥) چارمصلے : 15 75
85 (٦) بریلوی غیر مقلد گٹھ جوڑ : 17 75
86 (٧) دین میں ناحق غلو جائز نہیں : 18 75
87 (٨) ولادت مسیح علیہ السلام : 18 75
88 (٩) قادیانیوں پر نظرعنایت : 19 75
89 (١٠) علماء حق پر الزام تراشی : 20 75
90 شیخ العرب والعجم حضرت مولانا سید حُسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 22 1
91 جنگِ عظیم،ترکوں کے خلاف عربوں کی بغاوت 22 90
92 ـ اہلِ مدینہ کی وفادار 22 90
93 اہلِ مدینہ ترکوں کے خلاف بغاوت میں کیوں شریک نہ ہوئے : 23 90
94 حضرت مدنی قدس سرہ کی حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ سے بے مثال عقیدت : 23 90
95 حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ کا تعلق مع اللہ، اتباعِ سنت اور تبحرِ علمی : 25 90
96 دورانِ درس : 26 90
97 ایثار و توکل کی تعلیم : 27 90
98 بیعت اور پردہ کی پابندی : 27 90
99 کلماتِ بیعت : 28 90
100 بیعت کی اصل : 28 90
101 بیعت کی حدیث : 29 90
102 سخاوت وشجاعت : 30 90
103 وتبتل الیہ تبتیلا (قرآن حکیم )آپ کا عمل اس آیت کی تفسیر تھا : 31 90
104 ڈاڑھی نہ رکھنے پر خفگی : 32 90
105 عرضِ حال 33 1
106 فہمِ حدیث٭قیامت او ر آخرت کی تفصیلات 34 1
107 ابن صیاد کی حقیقت : 34 106
108 دینی مسائل٭نماز کی شرطوں کا بیان 39 1
109 (٥) استقبالِ قبلہ : 39 108
110 استقبال ِقبلہ کی ضروری حد کیا ہے ؟ : 39 108
111 مکہ مکرمہ سے دُور شہروں میں سمت ِقبلہ اور جہتِ استقبال معلوم کرنے کا شرعی طریقہ : 40 108
112 (٦) نماز کے وقتوں کا بیان : 41 108
113 نمازوں کے مستحب اوقات : 42 108
114 وہ اوقات جن میں نماز پڑھنا منع ہے : 44 108
115 متفرقات : 45 108
116 مبارک ہو تم کو 46 1
117 تحریکِ احمدیت 47 1
118 نوٹووچ کاقصہ : 50 117
119 فری میسن فرقہ : 51 117
120 مسیح کے مصلوب کرنے کاایک چشم دید گواہ : 52 117
121 عالمی خبریں 54 1
122 دیکھو بش کو! 54 121
123 مسلمانوں شرمائو مت 54 121
124 ٭کولمبیا کی تباہی کی ذمہ دار کلپنا چاولا 56 121
125 ٭بھارت میںگُردوں کامحلہ 57 121
126 وفیات 58 1
127 جناب حاجی مبین احمد صاحب کو صدمہ 58 126
128 تقریظ وتنقید 60 1
Flag Counter