ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2003 |
اكستان |
|
''انہیں اپنے وطن میں جانا چاہیے'' کے عنوان سے سینئیرنے منقولاتی شہادت (عیسیٰ Xiii۔ چیک٨۔١٢۔١٣۔جیر ۔٨وغیرہ ) سے ثابت کیا کہ بکھرے اسرائیلی اکھٹے ہوں گے اور صیہون کی عظمت میں گیت گائیں گے ٦ انگریزوں کی نپولین اور روس کے ساتھ دشمنی اور درائیفس کیس (درائیفس ایک یہودی تھا اور فرانسیسی فوج میں ملازم تھا اسے جرمنوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں معتوب کیا گیا تھا )کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ہمدردی کا اعزاز بھی اینگلو اسرائیلی نظریات کو ملا ۔یہ بھی کہا گیا کہ انگریزوں کو اسرائیل کی ترجمانی کرنی چاہیے وگرنہ ان کی حمایت میں کیے گئے کئی خدائی وعدے ادھورے رہ جائیں گے ٧ حضرت عیسٰی کے مقبرے کی ''دریافت '' کے بعد قادیانیوں نے اینگلو اسرائیلی نظریات کا پرزور پرچار کرنا شروع کردیا۔ قادیانیوں کے مباحثے اور دلائل دینے کے طریقے کار اور اینگلو اسرائیلیوں کے طریق کا رمیں حیران کن مماثلت پائی جاتی ہے۔ اگر کسی کو اینگلو اسرائیلی لٹریچر پڑھنے کو مل جائے اور وہ اس کا تقابلی مطالعہ مرزا غلام احمد کی ''مسیح ہندوستان میں '' (احمدیہ محکمہ خارجہ تبلیغ ۔ ربوہ ١٩٦٤ء )ریو یو آف ریلجینز قادیان (٨۔ ١٩٠٢ ) میں شیر علی کے مضامین ۔خواجہ نذ یر احمد کی ''مسیح کی بہشت زمین پر'' (قادیا ن ١٩٠٦ ئ) اور قاضی محمد یوسف کی ''عیسیٰ در کشمیر '' سے کرے تو پتا چلے گا کہ قادیانی اور یہودی ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں ٨ نوٹووچ کاقصہ : مرزا صاحب اور اس کے پیروکار وں کے بیان کردہ قصے ،جن سے وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ صلیب پر چڑھتے وقت بے ہوش ہو گئے تھے ،کی بنیاد بھی انہیں داستانوںپر ہے جو یہودیوں نے گھڑی ہیں۔اس قصہ کا مآخذمرزا صاحب کے ایک ہم عصر نکولس نوٹووچ کی سینہ بہ سینہ چلتی ہوئی ایک روایت ہے جو کہ پیدائشی طورپر روسی تھا۔نوٹووچ نے یہ دعوٰی کیا کہ اسے حمس (تبت ) کی ایک بدھ عبادت گاہ میں بدھ مت کے قدیم مذہبی مسودے ملے جن میں لکھا ہوا تھا کہ حضرت عیسٰی بچپن میں اپنے والد کے گھر یروشلم سے خفیہ طور پر بھاگ گئے اور تاجروں کے ایک قافلے کے ساتھ سندھ کی طرف سفر کیا اور آریائوں میں آکر رہے۔ وہ اکثر جین مت کے مندروں میں جاتے اور ان کے عقائد کا مطالعہ کرتے تھے ۔پھر وہ سیلون گئے اور وہاں سے جگ ناتھ (بنارس ) چلے گئے ۔انہوں نے جڑی بوٹیوں ،طب اور ریاضی صفحہ نمبر 50 کی عبارت کے علوم سیکھے۔ انہوں نے برہمنوں کے مذہبی نظریات کے علاوہ ان کے کچھ خفیہ راز بھی سیکھے۔ ٦ سینئیر صفحہ نمبر٨٨ ٧ انسائیکلو پیڈیا آف ریلیجنز اورایتھکس''۔ اینگلو اسرائیلیت قاضی محمد یوسف ''عیسٰی در کشمیر '' ۔منظور عام پریس ۔پشاور ۔١٩٤٦ ۔اس کے علاوہ دیکھئے ۔سیّد صادق ''کشف الاسرار ''۔قادیان ۔١٩١١ء