Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2003

اكستان

25 - 65
ہوئی،تھوڑی دیر کے بعد سید امین عاصم صاحب کے بھانجے زادہ سید احمد جعفری آئے اور کہا کہ سید صاحب نے کہا ہے کہ ہم نے تیرے چھڑانے کے لیے بہت کوشش کی مگر چونکہ شریف بہت خفا ہے اس لیے کم از کم آٹھ دس دن تک تجھ کو قید خانہ میں رہنا پڑے گا میں نے کہا کہ چونکہ میں مدینہ منورہ سے فقط مولانا کی خدمت کے لیے نکلا ہوں اس لیے مجھ کو خدمت میں رہنا ضروری ہے۔
	تفصیل کے ساتھ واقعات ''سفر نامہ شیخ الہند '' اور نقشِ حیات '' میں تحریر ہیں بہرحال اللہ تعالیٰ نے حضرت مدنی    کے اس اخلاص کو قبول فرمایا اور ''مالٹا'' میں قید میں بھی ساتھ ساتھ رہنا نصیب فرمادیا ۔اور آپ ہی کی طرح کچھ اور حضرات کی بھی یہی خواہش تھی وہ بھی حضرت شیخ الہند رحمة اللہ علیہ کے ساتھ مالٹا پہنچا دئیے گئے ۔ان میںسے اس وقت بھی بفضل خدا حضرت مولانا عزیر گل صاحب متّع اللہ المسلمین بطول بقائہ سخا کوٹ میں تشریف فرما ہیں ۔  ١   
	حضرت شیخ الہند رحمة اللہ علیہ نے اپنی غیر موجودگی میں اس کارِ عظیم کے لیے حضرت شاہ عبدالرحیم صاحب رائپوری قدس سرہ کو انتخاب فرمایا آپ ان کی نیابت کے فرائض انجام دیتے رہے حتی کہ دنیا سے رخصت ہو گئے جب آپ کی وفات ہوئی تو حضرت شیخ الہند  مالٹا میں قید تھے۔
	جانشینِ شاہ عبدالرحیم صاحب مولانا شاہ عبدالقادر صاحب رائپوری رحمھما اللہ رحمة واسعة نے لاہور میں صوفی عبدالحمید صاحب مرحوم کے یہاں قیام کے دور ا ن بیان فرمایا کہ ہم سے حضرت شاہ عبدالرحیم صاحب نے بوقت وفات ارشاد فرمایا کہ جب حضرت شیخ الہند  مالٹا سے رہا ہو کر تشریف لا ئیں تو ان کی خدمت میں حاضر ہو کر دست بستہ عرض کرنا کہ   ہم ہر خدمت کے لیے تیار ہیں ۔(حامد میاں غفرلہ)
	یہ حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ کے خاندانی ابتدائی تعلیمی وسیاسی اور ابتدائی سلوک و تصوف کے حالات تھے۔
حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ کا تعلق مع اللہ، اتباعِ سنت اور تبحرِ علمی  :
	راقم الحروف نے جب سے ہوش سنبھالا حضرت اقدس نور اللہ مرقدہ سے یہی سنا کہ آپ دوباتوں پر سب سے زیادہ زور دیتے ایک تعلق مع اللہ پر دوسرے اتباعِ سنت پر اور اپنی تقریر و مواعظ میں احادیث صحیحہ بیان فرماتے تھے اور علماء سے یہی فرماتے تھے کہ صحیح احادیث کاذخیرہ اتنا زیادہ ہے کہ کمزور یاغلط اور بے سند روایات کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔
	ان تینوں باتوںپر عمل مشکل ہے ۔پہلی دو چیزوں پر عمل تو خدا کے خاص ہی بندے کر سکتے ہیں ورنہ دامنِ استقامت چھوٹ چھوٹ جاتا ہے اور تیسری بات وسعتِ علمی چاہتی ہے ۔
    ١    ١٦ربیع الثانی ١٤١٠ھ ١٦نومبر١٩٨٩ء  بروز جمعرات حضرترحلت فرماگئے ۔محمود میاں غفرلہ  

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
69 اس شمارے میں 3 1
70 حرف آغاز 4 1
71 درس حدیث 6 1
72 .فضائل حضرت فاطمہ وحسن وحسین رضی اللہ عنہم 6 71
73 حضرت ابوبکر کا دوراور حضرت علی و حسن : 7 71
74 بِاَبِیْ کامطلب : 7 71
75 جدید حاشیہ قرآن کریم پر ایک تحقیقی نظر 8 1
76 دونوںمیں فرق : 10 75
77 پہلا فرق : 10 75
78 دوسرا فرق : 10 75
79 تیسرا فرق : 11 75
80 (١) حکومت اسرائیل : 11 75
81 (٢) حکومت اسرائیل : 12 75
82 (٣) روضۂ نبوی : 13 75
83 (٤) فقہی مدارس : 14 75
84 (٥) چارمصلے : 15 75
85 (٦) بریلوی غیر مقلد گٹھ جوڑ : 17 75
86 (٧) دین میں ناحق غلو جائز نہیں : 18 75
87 (٨) ولادت مسیح علیہ السلام : 18 75
88 (٩) قادیانیوں پر نظرعنایت : 19 75
89 (١٠) علماء حق پر الزام تراشی : 20 75
90 شیخ العرب والعجم حضرت مولانا سید حُسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 22 1
91 جنگِ عظیم،ترکوں کے خلاف عربوں کی بغاوت 22 90
92 ـ اہلِ مدینہ کی وفادار 22 90
93 اہلِ مدینہ ترکوں کے خلاف بغاوت میں کیوں شریک نہ ہوئے : 23 90
94 حضرت مدنی قدس سرہ کی حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ سے بے مثال عقیدت : 23 90
95 حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ کا تعلق مع اللہ، اتباعِ سنت اور تبحرِ علمی : 25 90
96 دورانِ درس : 26 90
97 ایثار و توکل کی تعلیم : 27 90
98 بیعت اور پردہ کی پابندی : 27 90
99 کلماتِ بیعت : 28 90
100 بیعت کی اصل : 28 90
101 بیعت کی حدیث : 29 90
102 سخاوت وشجاعت : 30 90
103 وتبتل الیہ تبتیلا (قرآن حکیم )آپ کا عمل اس آیت کی تفسیر تھا : 31 90
104 ڈاڑھی نہ رکھنے پر خفگی : 32 90
105 عرضِ حال 33 1
106 فہمِ حدیث٭قیامت او ر آخرت کی تفصیلات 34 1
107 ابن صیاد کی حقیقت : 34 106
108 دینی مسائل٭نماز کی شرطوں کا بیان 39 1
109 (٥) استقبالِ قبلہ : 39 108
110 استقبال ِقبلہ کی ضروری حد کیا ہے ؟ : 39 108
111 مکہ مکرمہ سے دُور شہروں میں سمت ِقبلہ اور جہتِ استقبال معلوم کرنے کا شرعی طریقہ : 40 108
112 (٦) نماز کے وقتوں کا بیان : 41 108
113 نمازوں کے مستحب اوقات : 42 108
114 وہ اوقات جن میں نماز پڑھنا منع ہے : 44 108
115 متفرقات : 45 108
116 مبارک ہو تم کو 46 1
117 تحریکِ احمدیت 47 1
118 نوٹووچ کاقصہ : 50 117
119 فری میسن فرقہ : 51 117
120 مسیح کے مصلوب کرنے کاایک چشم دید گواہ : 52 117
121 عالمی خبریں 54 1
122 دیکھو بش کو! 54 121
123 مسلمانوں شرمائو مت 54 121
124 ٭کولمبیا کی تباہی کی ذمہ دار کلپنا چاولا 56 121
125 ٭بھارت میںگُردوں کامحلہ 57 121
126 وفیات 58 1
127 جناب حاجی مبین احمد صاحب کو صدمہ 58 126
128 تقریظ وتنقید 60 1
Flag Counter