Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2003

اكستان

23 - 65
تقریروں اور تحریروں سے عربوں کے جذبۂ قومیت کو اُبھار رہے ہوں گے ۔ان میں کرنل لارینس زیادہ مشہور ہے جس نے اسلام قبول کرکے اصلاح کا بیڑہ اُٹھایا تھا ،فصیح عربی میں اس کی شعلہ بار تقریر یں عربوں کو مسخر کرلیتی تھیں ۔ بہر حال یہ کوششیں کامیاب ہوئیں ، عربوں میں ترکوں کے خلاف جذبات پیدا ہوگئے ۔''شریفِ مکہ ''کی بغاوت اسی کا کڑوا پھل تھا لیکن جب شریف مکہ نے بغاوت کی تو سب عرب اس کے ساتھ ہوگئے ۔
اہلِ مدینہ ترکوں کے خلاف بغاوت میں کیوں شریک نہ ہوئے  :	
	البتہ مدینہ منورہ کے لوگ ترکوں کے وفادار رہے اس کی بڑی وجہ وہ سیاسی بصیرت تھی جو حضرت مدنی رحمہ اللہ سے تلامذہ میں پھیلی ہوئی تھی وہ اسے شاطرانِ یورپ کی جنگ زرگری سمجھتے تھے ۔ چنانچہ اہل مدینہ آخر تک ترکوں کے وفادار رہے ۔ان کی وفاداری ناقابلِ برداشت تھی ۔ان پر غلہ بند کر دیا گیا حتی کہ حرم ِرسول  ۖ  میں ہزاروں مجاور فاقہ کشی کرتے ہوئے واصل بحق ہوئے ۔ 				(ماخوذ از اسیرانِ مالٹا ص٩٠)
حضرت مدنی قدس سرہ کی حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ سے بے مثال عقیدت  :
	١٣٣٠ ھ میںجب آپ ہندوستان آئے اور چند ماہ قیام کرکے مدینہ منورہ حاضرہوگئے تو یہی وہ زمانہ تھا جب انقلاب کی خفیہ تحریکیں ہندوستان میں جاری تھیں اورجنگ یورپ کامیدان تیار ہورہا تھا ۔آپ نے مکتوبات میں تحریرفرمایاہے  :'' پہلے میں تشدد و الی انقلابی پارٹی میں شریک تھا حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ ہمارے امام تھے ۔اسی سلسلہ میں مالٹا کی اسیری کا واقعہ پیش آیا۔''  (مکتوب نمبر ١٣٣ ص٣٧٩ جلد١ ول ومکتوب نمبر ٣٦ جلد دوم ص١٥٢ )
 	حضرت شیخ الہند قدس سرہ ٢٩ شوال ١٣٣٣ھ ١٠ستمبر ١٩١٥ ء کو حجاز مقدس روانہ ہوئے تحریک کے کاموں کے لیے حضرت مولانا شاہ عبدالرحیم صاحب رائپوری رحمة اللہ علیہ کو اپنا قائم مقام بنایا اور جزوی اُمور حضرت مولانا احمد اللہ صاحب پانی پتی کے حوالہ فرمائے۔ حکومت یوپی نے وارنٹ جاری کر دیاتھا مگر کثیر ہجو م کے باعث جو ہر جگہ رہا سبی تک بھی گرفتاری نہیں ہوئی حتی کہ بمبئی میں انتہائی ہجوم رہا ،حکومت یوپی کا تار بمبئی پہنچا تو حضرت کا جہازجدہ کے لیے روانہ ہو چکا تھا پھر گورنریو پی نے مرکزی حکومت کے توسط سے عدن اتارنے کے لیے تار دیا۔ یہاں تار دینے والے ڈاکٹر انصاری کے آدمی تھے ۔انھوں نے تار دینے میں اتنی تاخیر کردی کہ جہاز عدن سے روانہ ہوگیا پھر جہاز کے کپتان کو تار دیا گیا مگر حکومت حجاز اس وقت حجاج کو جزیرہ ٔ سعید میں اتار لیتی تھی ۔وہاں تار اس وقت پہنچا کہ حضرت سرزمین حجاز پر اتر چکے تھے ۔بمبئی میں حضرت کے رفقاء سے کہہ دیا گیا تھا کہ آ ٹھ دس آدمی سی آئی ڈی کے ہیں (انہیں ترکی حکومت نے زیرِ حراست حج کراکر واپس بھیج دیا ) ۔٢٧ ذی قعدہ کو آپ جدہ سے روانہ ہوکر

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
69 اس شمارے میں 3 1
70 حرف آغاز 4 1
71 درس حدیث 6 1
72 .فضائل حضرت فاطمہ وحسن وحسین رضی اللہ عنہم 6 71
73 حضرت ابوبکر کا دوراور حضرت علی و حسن : 7 71
74 بِاَبِیْ کامطلب : 7 71
75 جدید حاشیہ قرآن کریم پر ایک تحقیقی نظر 8 1
76 دونوںمیں فرق : 10 75
77 پہلا فرق : 10 75
78 دوسرا فرق : 10 75
79 تیسرا فرق : 11 75
80 (١) حکومت اسرائیل : 11 75
81 (٢) حکومت اسرائیل : 12 75
82 (٣) روضۂ نبوی : 13 75
83 (٤) فقہی مدارس : 14 75
84 (٥) چارمصلے : 15 75
85 (٦) بریلوی غیر مقلد گٹھ جوڑ : 17 75
86 (٧) دین میں ناحق غلو جائز نہیں : 18 75
87 (٨) ولادت مسیح علیہ السلام : 18 75
88 (٩) قادیانیوں پر نظرعنایت : 19 75
89 (١٠) علماء حق پر الزام تراشی : 20 75
90 شیخ العرب والعجم حضرت مولانا سید حُسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 22 1
91 جنگِ عظیم،ترکوں کے خلاف عربوں کی بغاوت 22 90
92 ـ اہلِ مدینہ کی وفادار 22 90
93 اہلِ مدینہ ترکوں کے خلاف بغاوت میں کیوں شریک نہ ہوئے : 23 90
94 حضرت مدنی قدس سرہ کی حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ سے بے مثال عقیدت : 23 90
95 حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ کا تعلق مع اللہ، اتباعِ سنت اور تبحرِ علمی : 25 90
96 دورانِ درس : 26 90
97 ایثار و توکل کی تعلیم : 27 90
98 بیعت اور پردہ کی پابندی : 27 90
99 کلماتِ بیعت : 28 90
100 بیعت کی اصل : 28 90
101 بیعت کی حدیث : 29 90
102 سخاوت وشجاعت : 30 90
103 وتبتل الیہ تبتیلا (قرآن حکیم )آپ کا عمل اس آیت کی تفسیر تھا : 31 90
104 ڈاڑھی نہ رکھنے پر خفگی : 32 90
105 عرضِ حال 33 1
106 فہمِ حدیث٭قیامت او ر آخرت کی تفصیلات 34 1
107 ابن صیاد کی حقیقت : 34 106
108 دینی مسائل٭نماز کی شرطوں کا بیان 39 1
109 (٥) استقبالِ قبلہ : 39 108
110 استقبال ِقبلہ کی ضروری حد کیا ہے ؟ : 39 108
111 مکہ مکرمہ سے دُور شہروں میں سمت ِقبلہ اور جہتِ استقبال معلوم کرنے کا شرعی طریقہ : 40 108
112 (٦) نماز کے وقتوں کا بیان : 41 108
113 نمازوں کے مستحب اوقات : 42 108
114 وہ اوقات جن میں نماز پڑھنا منع ہے : 44 108
115 متفرقات : 45 108
116 مبارک ہو تم کو 46 1
117 تحریکِ احمدیت 47 1
118 نوٹووچ کاقصہ : 50 117
119 فری میسن فرقہ : 51 117
120 مسیح کے مصلوب کرنے کاایک چشم دید گواہ : 52 117
121 عالمی خبریں 54 1
122 دیکھو بش کو! 54 121
123 مسلمانوں شرمائو مت 54 121
124 ٭کولمبیا کی تباہی کی ذمہ دار کلپنا چاولا 56 121
125 ٭بھارت میںگُردوں کامحلہ 57 121
126 وفیات 58 1
127 جناب حاجی مبین احمد صاحب کو صدمہ 58 126
128 تقریظ وتنقید 60 1
Flag Counter