ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2003 |
اكستان |
|
تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فر ما کر صالحین کے ساتھ ان کا حشر فرمائے نیزاُن کی اولاد کو صبرِجمیل اور ان کے نقش ِقدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ٭ نوشہرہ کے جناب حکیم رفیع الدین صاحب کی چھوٹی ہمشیرہ کا ٢٢ فروری کو طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور ان کے پسماندگان کی کفالت فرمائے۔ ٭ ٢٧فروری کو شاہدرہ میں جناب مولانا مغفور احمدصاحب کے چھوٹے بھائی جناب ڈاکٹر محمد اقبال صاحب کی وفات ہو گئی انا للہ وانا الیہ راجعون ۔مرحوم بہت اچھے عامل بھی تھے بے لوث اور پریشان حال مریضوں کی خدمت کرتے تھے۔ مخلوقِ خدا کی ان کی خدمات کو اللہ تعالی قبول فرماکر ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ اورجناب مولانا مغفور احمد صاحب اور دیگر پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاۂ حامدیہ میں تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔