ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2003 |
اكستان |
|
کی وجہ سے وہ ساتھی خلابازوں اور عملے کی ہدایات سمجھنے سے قاصر رہی جس پر وہ جذباتی ہو کر آپے سے باہر بھی ہوگئی، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے دعوے کے مطابق چائولا ہی کی غلطی سے ہی خلائی شٹل تباہ ہوئی ہوگی۔ (روزنامہ جنگ لاہور ۔ ٣فروری ٢٠٠٣ئ) ٭بھارت میںگُردوں کامحلہ کوئی گھر ایسا نہیں جس کے کسی فرد نے گردہ نہ بیچاہو کولون (ریڈیو رپورٹ ) بھارت کے شہر چنائی کے غریبوں کے ایک محلے کو ''گردوں کا محلہ '' کہا جانے لگا ہے اس میں کوئی گھر ایسا نہیں جس کے کم ازکم ایک شخص نے غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنا ایک گردہ فروخت نہ کیا ہو ۔گردوں کی تجارت کرنے والے گروہ میں ڈاکٹر ،پولیس آفیسر ،وکلا او ر سیاستدان شامل ہیں ایجنٹ ایسے افراد کو ایک گردہ کی قیمت دوہزار پونڈتک دینے کا وعدہ کرتے ہیں اگرچہ ایجنٹ گردے اور رقم کے ساتھ غائب بھی ہو جاتا ہے۔ (روز نامہ جنگ لاہور۔٢٧جنوری ٢٠٠٣ئ)